غزہ کے اسپتال پر حملہ سے پی ایم مودی’مغموم‘، کہا عام شہریوں کا قتل تشویشناک
پی ایم مودی نے غزہ کے اسپتال پر حملے کو غلط قرار دیا ہے۔
نئی دہلی،18اکتوبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)پی ایم مودی نے غزہ کے اسپتال پر حملے کو غلط قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تنازعات میں معصوم شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔پی ایم نریندر مودی نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں غزہ کے اسپتال پر حملے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے کہا کہ انہیں غزہ کے الاحلی ہسپتال میں لوگوں کی المناک موت پر شدید صدمہ پہنچا ہے۔ہم متأثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔
پی ایم نریندر مودی نے مزید کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازعہ میں شہریوں کی ہلاکتیں ایک سنگین اور مسلسل تشویش کا معاملہ ہے۔ ملوث افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔اسرائیل کا دورہ کرنے والے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ان کا ملک مکمل طور پر اسرائیل کے ساتھ ہے۔ اس دوران انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے کہا کہ انہیں غزہ کے اسپتال پر حملے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا، تاہم لگتا ہے کہ غزہ کے اسپتال میں دھماکہ آپ کی ٹیم نے نہیں بلکہ کسی اور ٹیم نے کیا ہے۔



