ہم انسانی امداد بھیجتے رہیں گے، پی ایم مودی کی فلسطینی صدر کو یقین دہانی
پی ایم مودی نے جمعرات کو فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بات کی۔ پ
نئی دہلی،19اکتوبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) پی ایم مودی نے جمعرات کو فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بات کی۔ پی ایم مودی نے غزہ کے اسپتال میں بمباری میں شہریوں کی جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔اسرائیل-حماس جنگ کے درمیان پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد بھیجتا رہے گا۔خطے میں دہشت گردی، تشدد اور بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔اسرائیل-فلسطین کے مسئلہ پر ہندوستان کے دیرینہ اصولی موقف کا اعادہ کیا کہ پی ایم مودی نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر سے بات کرنے کے بعد ان تاثرات کا اظہار کیا جمعرات کو یہاں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارت امور خارجہ کے سرکاری ترجمان، ارندم باگچی نے کہا کہ ہندوستان اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی میں اہم شراکت کے ذریعے فلسطین اور فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرتا رہا ہے۔
2002 اور 2023 کے درمیان یو این میں مجموعی طور پر 29.53 ملین امریکی ڈالر کا تعاون کیا گیا ہے۔ ہندوستانی سالانہ شراکت کو دراصل 1.25 ملین ڈالر سے بڑھا کر 2018 میں پانچ ملین ڈالر کر دیا گیا تھا اور ہم نے اگلے دو سالوں کے لیے اس پانچ ملین کی شراکت کا وعدہ کیا ہے۔باگچی نے کہا کہ ہندوستان نے اسرائیل پر ہولناک دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ بین الاقوامی برادری کو دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر سے نمٹنے کے لیے ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے اور اس میں کوئی تردد نہیں کیا جا سکتا۔فلسطین پر، ہم نے دو ریاستی حل کے قیام کے لیے براہ راست مذاکرات کے حق میں اپنے موقف کا اعادہ کیا ہے۔
ہم نے شہریوں کی ہلاکتوں اور انسانی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ہم بین الاقوامی انسانی قانون کی سختی سے پابندی پر زور دیں گے۔ آپ نے وزیر اعظم کی طرف سے خاص طور پر غزہ کے الاحلی اسپتال پر کی گئی ٹویٹس میں سے ایک کو بھی دیکھا ہو گا جہاں انہوں نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ تصادم میں شہری ہلاکتیں ایک سنگین اور مسلسل تشویش کا معاملہ ہے اور اس میں ملوث افراد کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔



