جئے شری رام‘ کا نعرہ لگانے والے اسٹوڈنٹ کو اسٹیج سے اتارنے والی ٹیچر معطل
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر غازی آباد کے ایک پرائیویٹ کالج کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
غازی آباد،21اکتوبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر غازی آباد کے ایک پرائیویٹ کالج کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ اس ویڈیو میں ایک طالب علم اسٹیج پر ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگا رہا تھا، اور پھر اسے ایک خاتون ٹیچر اسٹیج سے اتر کر باہر جانے کو کہتی ہے۔ خاتون ٹیچر نے طالب علم کو ڈانٹتے ہوئے اسے ’گیٹ آؤٹ‘ کہتے ہوئے اسٹیج سے اتار دیا تھا۔ اب اس معاملے میں کالج انتظامیہ کی طرف سے سخت قدم اٹھاتے ہوئے خاتون ٹیچر کو معطل کر دیا گیا ہے۔اے بی ای ایس کالج غازی آباد کے ڈائریکٹر سنجے کمار سنگھ نے ایک ویڈیو جاری کر بتایا ہے کہ میری جانکاری میں کل ایک ویڈیو آئی تھی۔
اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ہم نے ایک اعلیٰ سطحی جانچ کمیٹی تشکیل دی۔ کالج انتظامیہ کی طرف سے کمیٹی کو 24 گھنٹے کے اندر اپنا مشورہ دینے کی ہدایت دی گئی تھی۔ کمیٹی کے مشورہ کی بنیاد پر دو فیکلٹی ممبر کو کالج سے معطل کر دیا گیا ہے۔ ایسا اس لیے کیا گیا ؛کیونکہ ان کا سلوک مناسب نہیں پایا گیا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر جمعہ کے روز مذکورہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو کہ غازی آباد واقع اے بی ای ایس کالج کی تھی۔ ایک ثقافتی پروگرام کے دوران اسٹیج سے ایک طالب علم نے ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگایا۔ طالب علم کے ایسا کرنے پر ایک خاتون ٹیچر فوراً اٹھ کر اسٹیج کے پاس گئیں اور اسے ایسا کرنے سے منع کیا۔
ٹیچر نے کہا کہ یہ جگہ نعرہ بازی کرنے کے لیے نہیں ہے۔ اس کے بعد انھوں نے ’آؤٹ‘ کہتے ہوئے طالب علم کو اسٹیج سے نیچے اتار دیا۔ایک دیگر وائرل ویڈیو میں ٹیچر نے کہا تھا کہ اسٹیج سے نعرہ بازی کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے ٹیچر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس معاملے میں غازی آباد پولیس کمشنریٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ تھانہ انچارج کراسنگ ریپبلک کو جانچ کر ضروری کارروائی کے لیے ہدایت دی گئی ہے۔
Mamata Gautam, a teacher from ABES Engineering college in Ghaziabad expelled a student from stage for greeting audience with "Jai Shree Ram”. The student was about to perform at the College Cultural Fest.
@ABESEC032 should explain Bharat me Jai Shree Ram nahi bolenge to kya… pic.twitter.com/kvN3NGVcQ0
— BALA (@erbmjha) October 20, 2023



