بین الاقوامی خبریںسرورققومی خبریں

اسرائیل کا غزہ پر زمینی حملہ حماس نے پسپا کر دیا، ٹینک اور بلڈوزر بھی تباہ

غزہ کی پٹی میں خان یونس کے قریب اسرائیلی زمینی حملے کو پسپا کر دیا ہے

غزہ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) فسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری بازو القسام بریگیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کا غزہ پر زمینی حملہ پسپا کر دیا ہے، اس جھڑپ میں اسرائیل کا ایک ٹینک اور دو بلڈوزر تباہ ہو گئے ہیں۔سوشل میڈیا پر ٹیلی گرام میسجنگ ایپ کے توسط سے جاری کردہ بیان میں حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے عسکری ونگ ’القسام بریگیڈ‘ نے غزہ کی پٹی میں خان یونس کے قریب اسرائیلی زمینی حملے کو پسپا کر دیا ہے جس میں ایک اسرائیلی ٹینک اور دو بلڈوزر تباہ ہو گئے ہیں۔

ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر جاری ایک بیان میں ’القسام بریگیڈ‘ نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے خان یونس کے مشرق میں واقع ایک علاقے میں اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑی کو اس وقت گھات لگا کر نشانہ بنایا جب وہ غزہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔پیغام میں کہا گیا ہے کہ جنگجوؤں نے بہادری سے اسرائیل کی دراندازی کو ناکام بنایا ہے، جبکہ اسرائیلی فوج کے فرار ہوتے ہوئے ایک ٹینک اور دو بلڈوزر کو تباہ کر دیا گیا ہے، جنگجو کامیاب کارروائی کے بعد بحفاظت اپنے ٹھکانوں پر آ گئے ہیں۔

اسرائیل پر غزہ کیلئے زمینی حملے کے التوا کا امریکی دباؤ مسلسل ہے: ذرائع

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر زمینی حملے کی تیاریوں کے درمیان امریکی حکومت اسرائیل پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ اپنی زمینی کارروائی کو ملتوی کرے تاکہ حماس کے زیر حراست قیدیوں کی رہائی پر بات چیت کے لیے مزید وقت مل سکے۔ایک باخبر ذریعہ نے اطلاع دی ہے کہ امریکی انتظامیہ نے اسرائیلی قیادت پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ یرغمالیوں کی آزادی کے محاذ پر پیشرفت کی خاطر اور غزہ میں امدادی ٹرک لانے کی ضرورت کے پیش نظر زمینی حملے کو ملتوی کردے۔

ایک باخبر سفارت کار نے وضاحت کی ہے کہ مذاکرات میں غزہ میں امداد لانے کے بارے میں بات چیت کی گئی اور یرغمالیوں کو رہا کرانے کے لیے عارضی جنگ بندی کی ضرورت پر بھی بات کی گئی ہے۔ دوسری طرف بلومبرگ نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے امریکہ کو آگاہ کیا کہ وہ زمینی کارروائی شروع کرنے کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں کی حمایت کا فیصلہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button