بین الاقوامی خبریںسرورق

امریکہ کو بتا دیا کہ فلسطینیوں کو مصر منتقلی کی اجازت نہیں دیں گے:السیسی

مصری صدر اپنے امریکی ہم منصب جوبائیڈن سے غزہ کی پٹی کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

قاہرہ، 31اکتوبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ان کا ملک فلسطینیوں کے ان کے علاقوں سے جبری انخلاء اور انہیں مصر میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔مصری صدر اپنے امریکی ہم منصب جوبائیڈن سے غزہ کی پٹی کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں باور کرایا کہ مصر فلسطینیوں کو غزہ سے مصری سرزمین پر منتقل ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔صدر جمہوریہ کے سرکاری ترجمان مشیر احمد فہمی نے بتایا کہ دونوں صدور نے مشرق وسطیٰ کی مجموعی سلامتی کی صورت حال، غزہ کی پٹی میں فوجی کشیدگی میں تازہ ترین پیش رفت اور کشیدگی کوپھیلنے سے روکنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے غزہ کی پٹی کو امداد کی فراہمی کے طریقہ کار پربھی تبادلہ خیال کیا۔مصری صدر نے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی تک پہنچنے کی ضرورت پر مصر کیاصولی موقف کو دہرایا۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے لوگوں تک انسانی، طبی امداد پہنچانے کے لیے دونوں صدور نے ٹھوس، مؤثر اور پائیدار انداز میں کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button