
سنگاپور: طالبہ سے زیادتی پر ہندوستانی شہری کو 16 سال قید اور کوڑوں کی سزا
طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں 16 سال قید اور 12 کوڑے لگانے کی سزا سنائی ہے
سنگاپور سٹی، 2 نومبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)سنگاپور کی ایک عدالت نے 26 سالہ ہندوستانی شہری کو یونیورسٹی کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں 16 سال قید اور 12 کوڑے لگانے کی سزا سنائی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہندوستانی شہری نے یونی ورسٹی کی طالبہ کو 2019 میں اُس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب لڑکی اپنی ملازمت سے لوٹ رہی تھی۔ اُس نے طالبہ کا پیچھا کیا نازیبا اشارے کیے۔ ہندوستانی شہری نے سنسان بس اسٹاپ پر طالبہ کو مکا رسید کیا اور مار مار کر شدید زخمی کردیا۔ پھر گھسیٹتا ہوا قریبی جنگل میں لے گیا جہاں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور چہرے کو مسخ کرنے کی کوشش کی۔بعد ازاں پولیس نے طالبہ کو اسپتال منتقل کیا جہاں چہرہ بری طرح زخمی ہونے کے باعث ان کا بوائے فرینڈ بھی پہچان نہ سکا۔ طالبہ کو ذہنی اور نفسیاتی الجھنوں پر قابو پانے کے لیے 4 سال لگ گئے اور تب تک کیس ملتوی ہوتا رہا۔صحت یابی کے بعد کیس شروع ہوا تو عدالت نے شواہد اور اعترافی بیان کی بنیاد پر ہندوستانی نوجوان کو 18 سال قید اور 12 کوڑے مارنے کا فیصلہ سناگیا ہے۔



