بین ریاستی خبریںجرائم و حادثاتسرورق

نابالغ بیٹی کو دھمکیاں دے کر زبردستی جسمانی تعلقات قائم کیے، عدالت نے باپ کو عمر قید کی سزا سنادی

شادی کے دو ماہ بعد علاج کے بہانے باپ دوبارہ اسے اپنے گھر لے آیا اور جسمانی تعلقات کے لیے دباؤ ڈالنے لگا

 کوربا :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) چھتیس گڑھ کے کوربا ضلع میں ایک درندہ صفت باپ اپنی نابالغ بیٹی کے ساتھ بدکاری کرتا رہا۔ اپنی بیٹی کی شادی کے بعد بھی جب وہ بالغ ہو گئی تو وہ اپنے رویے سے باز نہ آیا۔ جس کے بارے میں متاثرہ نے اپنی ماں اور شوہر کو باپ کی اس حرکات کے بارے میں بتانے کے بعد ہردی بازار تھانے میںایف آئی آردرج کرایا تھا۔ اس معاملے میں عدالت نے زیادتی کرنے والے باپ کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔متاثرہ نے اپنی ماں کے ساتھ مل کر شکایت درج کرائی۔

کیس کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر راکیش جیسوال نے بتایا کہ ہردی بازار کے تحت گاؤں میں رہنے والی نابالغ لڑکی سال 2012 میں 12 سال کی تھی اور چھٹی جماعت کی طالبہ تھی۔ جب بھی وہ گھر میں اکیلی ہوتی تھی تو اس کا باپ اس کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرتا تھا۔ اگر وہ انکار کرتی تو وہ اسے مارتا اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتا۔لڑکی بالغ ہونے کے بعد، اس کی شادی 2021 میں ہوئی اور وہ اپنے سسرال چلی گئی۔ شادی کے دو ماہ بعد علاج کے بہانے باپ دوبارہ اسے اپنے گھر لے آیا اور جسمانی تعلقات کے لیے دباؤ ڈالنے لگا۔ جب اس نے انکار کیا تو اسے مارا پیٹا ۔ متاثرہ نے اپنی والدہ اور شوہر کو واقعے کی اطلاع دی۔

اس معاملے میں ہردی بازار تھانے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 376، 323، 506 اور POCSO ایکٹ کی 4,6 کے تحت ایک شکایت درج کی گئی۔ کیس عدالت میں پیش کیا گیا۔POCSO ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔مقدمے کی سماعت کے بعد ایڈیشنل سیشن ایف ٹی ایس سی (پی او سی ایس او) کٹگھوڑہ کی جج سوارنالتا ٹوپو نے ملزم ریپسٹ باپ کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر فیصلہ سنایا۔ ملزم کو دفعہ 376 کے تحت عمر قید، دفعہ 323 کے تحت ایک سال قید بامشقت اور دفعہ 506 کے تحت دو سال قید بامشقت اور مجموعی طور پر 12 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ حکومت کی جانب سے اس کیس کی نمائندگی ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹر راکیش جیسوال نے کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button