اسکول کے قریب اسرائیلی بمباری سے 27 فلسطینی شہدا کی نعشیں ملبے سے نکالی گئی
اسکول کے نزدیک اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے بعد اب تک 27 شہدا کی نعشیں ملبے سے نکالی گئی
غزہ، 3نومبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’’اونروا‘‘ کے زیر انتظام چلنے والے اسکول کے نزدیک اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے بعد اب تک 27 شہدا کی نعشیں ملبے سے نکالی گئی ہیں۔ اسکول اقوام متحدہ کی طرف سے قائم کردہ ہے جس کے بالکل قریب حملہ کیا گیا ہے۔وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق دس سال سے بھی کم عمر کے بچے قریب ہی قائم کینٹین سے کچھ خرید رہے تھے کہ انہیں بھی بمباری کے ذریعے ٹکڑوں میں تقسیم کر دیا گیا۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اب تک 27 افراد کی نعشیں ملبے کے ڈھیروں سے نکالی جا چکی ہیں تاہم ابھی نعشوں کو نکالنے اور اپنے پیاروں کو تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
اس بمباری کے بعد فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد افراد ہلاک ہو گئے اور اس کے بعد کئی لوگ ہجوم کی شکل میں بھاگتے ہوئے دکھائی دیے۔ادھر اقوام متحدہ کے ادارے انروا کی طرف سے اس بمباری پر فوری طور پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔خیال رہے یہ سکول اقوام متحدہ کا ادارہ انروا ہی چلاتا تھا۔ رپورٹ میں مزید یہ بتایا گیا ہے کہ بریج پناہ گزین کیمپ میں کم از کم 15 افراد کی شہادت ہو چکی ہے۔ یہ واقعہ اسرائیلی بمباری کا نتیجہ ہے۔بریج کے ایک رہائشی نے کہا کہا مجھے ملبے کے ڈھیرے سے نکالا گیا، ہمارا سارا گھر ہمارے اوپر گر گیا تھا۔ اس کے علاوہ بھی بیس سے زائد گھر ملبے کا ڈھیر بنے۔ واضح رہے غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہنا ہے کہ اب تک 9061 فلسطینی شہداء خلد آشیاں ہوچکے ہیں۔



