سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

گھریلو ٹوٹکے,موسمِ سرما میں بالوں کی حفاظت-امۃ المعیز فرزانہ افضل بنگلور

سبھی کو موسم سرما کا بے حد انتظار ہوتا ہے

ہم سبھی کو موسم سرما کا بے حد انتظار ہوتا ہے، اس موسم کی سوغات سے سب ہی لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن یہ سردیاں کچھ مسائل بھی اپنے ساتھ لاتی ہیں۔سردیوں کا موسم سرد اور خشک ہوتا ہے۔پھر اس موسم میں گھر کے اندر اورباہر کا موسم مختلف ہوتا ہے جس کی وجہ سے بالوں کی قدرتی چمک اور لچک متاثر ہوتی ہے۔ سر میں خشکی ہونا،اور بالوں کے سرے پھٹ جانا یا زیادہ بال گرنا بھی سردی کے موسم کی عام شکایت ہے۔سرد اور خشک ہواؤں کی وجہ سے سر کی نمی ختم ہوجاتی ہے جس سے بال خشک اور روکھے ہوجاتے ہیں۔اس کے علاوہ گرم کپڑے بھی بالوں کی صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کے مقابلے میں سردی کا موسم بالوں اور جلد کے لئے زیادہ صحت بخش ہوتا ہے۔لیکن پھر بھی اس موسم میں جلد کے ساتھ ساتھ بالوں کے بھی بے شمار مسائل جنم لینا شروع ہوجاتے ہیں، آج ہم آپ کو موسم سرما میں بالوں کے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں بتائیں گے۔

روغن زیتون کی مالش

سردی کے موسم میں درجہ حرارت کی کمی اور ٹھنڈی ہوائیں بالوں کی نمی ختم کردیتی ہیں۔اسی طرح گھر میں گرم ہوا بھی بالوں کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ بالوں کی نمی کو محفوظ کیا جائے۔زیتون کا تیل بالوں کی نمی بڑھانے اور سکون بخشنے کے لئے بہترین ہے۔زیتون کے تیل کو ہلکا سا گرم کرکے بالوں اور سر میں لگا کر ہلکا ہلکا مساج کریں۔بالوں کی نمی برقرار رکھنے کے لئے ہر دفعہ شیمپو کرنے سے پہلے لگائیں۔

بار بار شیمپو نہ کریں

سردیوں میں جلدی جلدی نہانا ویسے ہی مشکل لگتا ہے لیکن آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ بالوں کو کم دھونا ہی بالوں کی صحت کے لئے مفید ہے۔بالوں کو باربار دھونے سے سر کا قدرتی تیل ختم ہو جاتا ہے اور سر میں خشکی ہوجاتی ہے۔سردی کے موسم میں بالوں کو ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ دھوناکافی ہوتا ہے کیونکہ سردی میں پسینہ نہیں آتا جس کی وجہ سے بال چکنے بھی نہیں ہوتے۔

شہد کا ماسک لگائیں

شہدبالوں کے لئے قدرتی ماسک کا کام دیتا ہے۔یہ نہ صرف بالوں کی نمی کو واپس لاتا ہے بلکہ بال گھنے بھی نظر آتے ہیں۔بالوں کی لمبائی میں شہد لگائیں اور 20 منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں، اس سے بال چمکدار اور گھنے لگیں گے۔

بالوں کو گرماہٹ سے بچائیں

تیز گرم پانی کا شاور ہو یا بالوں کا اسٹائل بنانے والے ہئیر ڈرائر تمام چیزیں بالوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔بالوں پر استعمال ہونے والے گرم ہئیر ڈرائر کا استعمال کم سے کم کریں۔زیادہ گرمائی سے سر میں خشکی ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے بال کمزور ہو کر جھڑنے لگتے ہیں۔خشکی کی وجہ سے سر میں خارش بھی ہوجاتی ہے۔

ہیئر پروڈکٹس کا استعمال

ہم بغیر سوچے سمجھے بالوں کے تیل، شیمپو، کنڈیشنر اور دیگر بالوں کی حفاظت کے لئے بہت سی بازاری مصنوعات استعمال کرتے ہیں۔بالوں کی ضروریات کے مطابق بالوں کیلئے صحیح پروڈکٹ کا انتخاب بالوں کے گرنے کو روکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کے بال خشک ہیں، تو ایسی مصنوعات کا انتخاب کریں جو ڈیپ کنڈیشنگ فراہم کریں۔

گیلے بال

سردی میں بال سوکھنے میں وقت لگتا ہے،درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے ہوا میں بھی بال نہیں سوکھ پاتے اور نہ ہی آپ ان کے سوکھنے کا انتظار کر پاتے ہیں۔لیکن پھربھی گیلے بالوں کے ساتھ گھر سے نکلنے کی غلطی ہرگز نہ کریں۔کیونکہ باہر کا سرد موسم بالوں کی جڑوں میں موجود پانی کو جما دیتا ہے جس سے بال ٹوٹنے لگتے ہیں۔سردی میں بال گرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے۔اس لئے بہتر ہوگا کہ بالوں کو ایک دن پہلے دھولیں یا اگر جلدی ہو تو ڈرائر کا استعمال کرلیں۔اس کے علاوہ خوراک میں ضروری وٹامنز، اور دیگر غذائی اجزاء کی کمی بھی بالوں کے گرنے کا سبب بن سکتی ہیں اس لیے زیادہ سے زیادہ صحت مند چیزیں کھائیں۔

وٹامن ای اور بی اور پروٹین کا استعمال کریں یہ بالوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ سرد موسم میں ضرورت کے مطابق سبزیاں اور پروٹین کا استعمال کررہے ہیں،گوشت، دہی، مچھلی کھانے سے بالوں کی نشوونما ہوتی ہے اور بالوں کے گرنے پر قابو پایا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ صحت مند خوراک جتنی ضروری ہے اتنا ہی پانی بھی ہمارے جسم کیلئے نہایت اہم ہے، موسم سرما میں پانی کم پیا جاتا ہے، بالوں کے گرنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔اس لیے سردی کے موسم میں بھی پانی کا زیادہ استعمال کریں تاکہ آپ کی جلد اور بال دونوں ہی اس موسم میں ٹھیک رہیں۔

وہم کا علاج ,ھوالشافی ایک دھنیا خشک مقشر دوگرام، صندل سفید، تخم خرفہ مقشر، زہر مہرہ خطائی، طباشیر، گائو زبان ہر ایک چھ گرام، مصری سب کے برابر کوٹ چھان کر سفوف بنائیں اور بقدر ۹ گرام عرق گائو زباں سے دیں۔ مالیخولیا دموی وصفراوی میں بہت مفید ہے۔ (2) اسرول (چھوٹی چندن) بوٹی چھ گرام دن میں تین بار ہمراہ دودھ گائے یا عرق گلاب دیں، زیادہ تکلیف ہو تو صرف چھوٹی چندن دوگرام خمیرہ آبریشم حکیم ارشد والا کے ساتھ دیں۔(3) چھوٹی چندن اصلی ایک گرام، زہر مہرہ، صندل سفید، کہربا، جدوار، آبریشم شدھ ہر ایک ۹ گرام بیج کا ہو دو گرام بادر نجبویہ ۲۵ گرام، سونف ۳۰ گرام، سفوف بنائیں، خوراک ایک گرام صبح وشام ہمراہ ماء الجبن دیں۔ نوٹ: ماء الجبن وہ پانی جو دودھ کو پھاڑ کر اور پھر اسے چھان کر علیحدہ کرکے حاصل کیا جاتا ہے اسے ماء الجبن کہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button