سرورقگوشہ خواتین و اطفال

روایتی مصالحہ کے فوائد,ہلدی: صحت و خوبصورتی کی ضامن-حفصہ فاروق بنگلور

ہلدی میں موجود کُرکُمِن نامی مرکب انتہائی طاقتور ہوتا ہے

ایشیاء میں ہزاروں سالوں سے ہلدی کا استعمال روایتی کھانوں اور دواؤں میں کیا جارہا ہے، قدرتی جڑی بوٹیوں سے علاج کرنے والے ماہرین اور غذائی ماہرین کی جانب سے قوت مدافعت بڑھانے اور انسان کو نقصان پہنچانے والے بیکٹیریاز سے بچاؤ کے لئے ہلدی کا استعمال روزانہ کی بنیاد پر تجویز کرتے ہیں۔ ہلدی ایک اینٹی کولیسٹرول مسالہ ہے جو کہ انسانی مجموعی صحت اور دل کیلئے مفید مانا جاتا ہے، ہلدی میں موجود کُرکُمِن نامی مرکب انتہائی طاقتور ہوتا ہے جو انسانی قوت مدافعت کا نظام مضبوط بناتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہلدی میں متعدد بیماریوں کا علاج موجود ہے جس میں جوڑوں کا درد، ہائی بلڈ پریشر کا متوازن رہنا، کینسر کے خلیات کی افزائش کی روک تھام میں مدد کرنا، سوزش سے نجات، ذہنی دباؤ میں آرام اور متاثرہ پٹھوں کی بحالی شامل ہے، اسے کئی طرح سے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ ہلدی کے استعمال سے حاصل ہونیوالے چند فوائد وطریقہ کار درج ذیل ہے۔

بلڈشوگر کیلئے

تحقیق کے مطابق ہلدی کا استعمال بلڈ گلوکوز یا بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے، خصوصاً ایسے افراد میں جو ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار ہوں، اسی طرح یہ مسالہ ذیابیطس کا شکار ہونے سے بھی بچاتا ہے اس حوالے سے سائنسداں مزید تحقیق کررہے ہیں۔

جوڑوں کیلئے

ہلدی میں موجود پولی فینول ایسا اینٹی آکسیڈنٹ جز ہے جو کہ اینٹی انفلامینٹری خصوصیات رکھتا ہے، ہلدی جوڑوں کے درد، اکڑن اور سوجن میں کمی لانے کی صلاحیت رکھتی ہے، جوڑوں کے امراض کے شکار افراد ڈاکٹر کے مشورے سے ہلدی پاؤڈر کے کیپسول بھی استعمال کر کے جوڑوں کے درد میں ریلیف حاصل کرسکتے ہیں۔

ہلدی کی چائے

ایک کپ پانی کو ابالیں اور پھر اس میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی شامل کر لیں، اب اسے دس منٹ تک مزید پکائیں اور پینے سے قبل چھان لیں، اس میں حسب منشا شہد، مصری یا لیموں بھی شامل کر سکتے ہیں۔
چہرے کی خوبصورتی بڑھانے اور مختلف شکایات سے بچنے کے لیے ہلدی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اکثر خواتین میں غیر متوازن ہارمونز کے سبب چہرے کے بال بڑھنے لگتے ہیں ہلدی چہرے کے غیر ضروری بالوں کی نشوونما کی روک تھام میں مدد فراہم کرتی ہے۔ ایک چوتھائی چمچ ہلدی کو ایک چمچ بیسن میں مکس کریں اور پانی کی مدد سے پیسٹ بنالیں، اب اسے چہرے پر پندرہ منٹ لگا رہنے دیں اور بعد میں دھو لیں، یہ عمل 3 ماہ تک روزانہ بلا ناغہ دہرائیں، بالوں کی افزائش میں کمی واقع ہوگی۔

ہلدی کا استعمال کیل مہاسوں کی روک تھام ہی نہیں کرتا بلکہ اسے اکثر چہرے پر لگانے سے کیل مہاسوں کے نشانات اور سوجن بھی ختم ہو جاتی ہے۔ہلدی کا چہرے پر استعمال جلد کے مردہ خلیات کی صفائی کے لیے بہترین ہے اور یہ جلد کو چمک دینے میں مدد دیتی ہے۔

ہلدی کو دودھ یا دہی میں ملائیں اور اچھی طرح مکس کرکے چہرے، گردن، بازوؤں پر لگائیں۔اس ماسک کو خشک ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔بعد ازاں نیم گرم پانی سے دھو لیں، دھوتے ہوئے گول دائروں میں مساج بھی کریں، چہرہ کھِل اٹھے گا اور جلد کی متعدد شکایات سے نجات حاصل ہوگی۔

منہ کی پھنسیوں کا علاج

ھوالشافی:۔ زہر مہرہ، کباب چینی، طباشیر، کتھ سفید، زیرہ گلاب، دانہ الائچی خورد، مغز کنول گٹہ ہر ایک ہم وزن خوب باریک پیس کر کپڑے سے چھان لیں، دن میں تین چار بار منہ میں چھڑکیں۔

دوسرا نسخہ: طبا شیر ، الائچی خورد، کباب چینی ، کتھ سفید، سب کو سفوف بنا کر رکھیں، اور بوقت ضرورت منھ میں چھڑکیں۔

دانتوں کا علاج

سرپھوکہ کی چھوٹی چھوٹی شاخوں، پتوں کی راکھ ،کیکر کی نرم نرم پھلیوں کا سفوف، سہاگہ وپھٹکری بریاں، مولسری کی چھال کا سفوف، کتھ، کباب چینی ، مرچ سیاہ، ہم وزن باریک پیس کر چھان کر شیشی میں بند رکھیں۔پہلے کی طرح دس پندرہ منٹ مسواک کریں اور مسوڑھوں ، گالوں کے اندر اور زبان کے اوپر نیچے بار بار پھیریں۔ اس کے بعد منجن برش یا انگلی سے آہستہ آہستہ مسوڑھوں گالوں کے اندر اور زبان پر آہستہ آہستہ ملیں اور لعاب باہر نکالیں ۔ ہر قسم کے ورم چھالے، زخم، پائیور یا (خون پیپ کاآنا )ختم ہو کر مسوڑھوں کا پلپلاپن دور ہوجائے گا۔ اور تمام تکلیف ودرد دور ہوکر بڑھاپے تک دانت مضبوط اور خوشنما رہیں گے۔

 

Raheemi Shifa Khana(Ayurvedic & Unanic Clinic)#248, 6th Cross, Gangondanahalli Main Road,Near Chandra Layout, Bangalore-560039 Phone : 080-23180000/23397836

 

متعلقہ خبریں

Back to top button