سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

اسباب و عوامل،بستر سے اٹھنے پر جسم کی اکڑاہٹ-مولانا حکیم محمد زبیر عالم مفتاحی

جن لوگوں کو آرتھرائٹس کی بیماری ہوتی ہے ان کو صبح اٹھتے وقت ایسا ہوتا ہے کہ جوڑ اکڑجاتے ہیں

بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ جب آپ صبح بیدار ہوتے ہیں تو جسم میں کھنچاؤ، حد سے زیادہ درد، اکڑاہٹ اور تکلیف محسوس ہوتی ہے اور صبح اٹھنا بہت مشکل لگتا ہے۔ ایسے میں سمجھ میں نہیں آتا کہ کس طرح اپنے جسم کو فعال کیا جائے کیونکہ بسا اوقات اس وقت ہاتھ ایسے اکڑے ہوئے ہوتے ہیں کہ آپ ہاتھ میں کچھ پکڑ بھی نہیں پاتے۔ آپ کے ہاتھ بالکل بے جان ہوتے ہیں۔ کچھ لوگوں کے پیروں کے ساتھ یہی معاملہ پیش آتا ہے۔ ان سب کی کچھ وجوہات ہوتی ہیں، جن کی بناء پر ہمارا جسم اس کیفیت کا شکار ہوتا ہے۔

جن لوگوں کو آرتھرائٹس کی بیماری ہوتی ہے ان کو صبح اٹھتے وقت ایسا ہوتا ہے کہ جوڑ اکڑجاتے ہیں، پٹھے اکڑ جاتے ہیں۔ بعض لوگوں کے ہاتھ بے جان ہوجاتے ہیں اور کچھ کے پیروں کے ساتھ یہ ہوتا ہے کہ وہ قدم بھی نہیں اٹھا پاتے۔

جن کی نیند پوری نہ ہو تو اینزائٹی،تھکن سے یہ کیفیت ہو جاتی ہے۔ نیند کا ایک سائیکل ہوتا ہے، جس میں پہلے 90 منٹ کی گہری نیند ہوتی ہے اور اس کے بعد20 منٹ کی ہلکی نیند ہوتی ہے۔اگر یہ صحیح نہ ہو اور نیند کا یہ سائیکل درست نہ ہو تو پھر یہی حالت ہوتی ہے۔ یعنی اگر آپ کی نیند کی کوالٹی اچھی نہ ہو تو پھر جسم تھکا ہوا رہتا ہے جس کے بعد پٹھے اور نسیں اکڑی ہوئی محسوس ہوتی ہیں۔

ہمارے یہاں اکثر مردوں میں یہ بیماری ہوتی ہے کہ جب وہ صبح اٹھیں تو وہ کھڑے نہیں ہو سکتے، ان کا پورا جسم بالکل بے جان محسوس ہو سخت اکڑا ہوا ہوتا ہے۔ اس کے ایک دو گھنٹے کے بعد جب تھوڑی سی حرکت کی جائے یا چلا پھرا جائے تو یہ کیفیت ختم ہوجاتی ہے۔

کچھ لوگوں کا پیٹ ٹھیک نہیں رہتا، جس کی وجہ سے بھی یہ صورتحال سامنے آسکتی ہے۔ کیونکہ ان کا میٹابولک سسٹم صحیح کام نہیں کر رہا ہوتا اس لئے بھی اکثر گیس وغیرہ سے ایسا ہو جاتا ہے۔

جو لوگ ڈپریشن کے مریض ہوتے ہیں ان کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے۔ کیونکہ ان کا دماغ پر سکون نہیں ہوپاتا، ان کی نیند کی کوالٹی اچھی نہیں ہوتی تو اس سے بھی جسم پر دباؤ بڑھ جاتا ہے اور یہ کنڈیشن ہو جاتی ہے۔

جو خواتین اسٹریس یا تناؤ میں زیادہ رہتی ہیں، بچوں کی ٹینشن، سسرال کی ٹینشن، یا کام کی ٹینشن، یا کسی بھی قسم کا دباؤ جو ان کو ذہنی طور پر ڈسٹرب کر رہا ہے، تو ان کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے۔

1-بچاؤ اپنی نیند کو بہتر کریں، پورا کرنے کی کوشش کریں یعنی اس کا ٹائم نہیں اس کی کوالٹی کو بڑھائیں۔

چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظر انداز کرنے کی کوشش کریں۔

پانی زیادہ پئیں۔ اپنے آپ کو ہائیڈریٹ رکھیں۔

ایکسر سائز کرنے کے لئے وقت نکالیں، گھر کے کام ایکسر سائز نہیں ہیں ایکسر سائز سے آپ کے پٹھے کھلتے ہیں، آپ کا اسٹیمنا بڑھتا ہے، نیند اچھی آتی ہے۔ آپ کو فریش نیس محسوس ہوتی ہے۔

سونٹھ، گٹھیا کا درد ادرک سے دور کریں ✍️ڈاکٹر امۃ المعیز فرزانہ افضل بنگلور

ورم لوزتین یعنی ٹونسل کا علاج

دوائے گلو: طبا شیر خالص، الائچی خورد، مغز کنول ڈوڈہ (سبز رنگ کا پتہ دور کرکے) ناسپال ،کتھ سفید، گیرو، زیرہ سفید، جملہ ادویات مساوی الوزن لے کر نہایت باریک پیس کر ان کے برابر مصری ملائیں، بوقت ضرورت بچے کے گلے پر چٹکی سے لگائیں، گلے کے تمام امراض کے لئے مفید ہے۔ بڑے آدمیوں کو مغز املتاس ۵۰ گرام ایک سیر پانی میں جوش دے کر غرغرے کرانامفید ہے۔ علاوہ ازیں بچوں کے لئے صرف سوڈابائیکارب کا سفوف لگا نا بھی مفید ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button