سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

کیمیائی درخت,کیکر کی پھلی

کیکر کا درخت اپنے اندر جادوئی اور عمدہ صفات سموئے ہوئے ہے۔

کیکر کا درخت ہندوپاک کے ہر علاقے میں پایا جاتا ہے اور اپنے اندر جادوئی اور عمدہ صفات سموئے ہوئے ہے۔ کیکر کا درخت سولہ میٹر تک لمبا ہوتا ہے، پتے املی کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں اس کے پھول پیلے رنگ کے گول ہوتے ہیں، پھلی چار پانچ انچ لمبی، چپٹی اور خانہ دار ہوتی ہے، اس کے ہر ایک خانہ میں ایک بیج ہوتا ہے، ہر پھلی میں 9 سے لے کر 21 دانے ہوتے ہیں، ان دانوں کے درمیان اور ارد گرد ایک سفید پردہ ہوتا ہے، ہر دانہ چپٹا، چھوٹا اور کچھ چوڑا ہوتا ہے، پھلی کے اندر زرد رنگ کی لیس دار رطوبت ہوتی ہے، شاخوں پر کانٹے پائے جاتے ہیں، کیکر کو اپنے علاقائی زبانوں میں مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے، کیکر، ببول، مغیلان،بابلا، ببر،بادل اور ACACIA اکیشیا، اس کی چھال میں ٹے نین TANNIN کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے، کیکر کا مزاج سردخشک ہوتا ہے،درخت کے تنے سے ایک لعاب دار مادہ رستا ہے جسے گوند کہتے ہیں۔

کیکر کے پتوں، چھال، پھلی اور گوند سبھی میں طبی افادیت پائی جاتی ہے، پتے اور چھال رطوبتوں کو خشک کرنے اور رستے ہوئے خون کو روکنے میں مفید ہیں، پھلی سانس کی نالیوں سے بلغی مواد اور ریشہ خارج کرنے میں معاون ہے گوند جلد کی حدت اور سوزش دور کرنے میں سود مند ہے، کیکر کی گوند کا لعاب دیگر ادویات کے ساتھ ملا کر سینے کے امراض ٗ نزلہ ٗ اسہال پیچش کے لئے اور سوزاک اور قرحہ کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اس گوندکا گاڑھا لعاب خارش پیدا کرنے والے زہروں کے لئے نہایت اعلیٰ تریاق ہے یہ زہر کے ذرات کو سمیٹتا اور معدہ کی جھلی پر ایک تہہ چڑھا دیتا ہے جس سے وہ زہر کے اثر سے محفوظ رہتی ہے۔

کیکر کے مختلف حصے معمولی قسم کے اسہال کے علاج میں بہت زیادہ مفید ہیں نرم پتوں کے ساتھ سفید اور کالے زیرہ کو ملا کر تین بار روزانہ بارہ گرام مقدار میں دیا جاتا ہے چھال سے بنا جوشاندہ بھی اسی مقصد کے لئے اتنی بار لیا جا سکتا ہے، ببول کی گوند بھی کاڑھے یا چاشنی کی صورت میں اسہال کے لئے موثر دوا ہے۔ دانتوں کے امراض میں کیکر کی تازہ چھال کو روزانہ چبانا ہلتے ہوئے دانتوں کو مضبوط بنانے اور مسوڑھوں سے خون رسنے کے عمل کو روکتا ہے گندے دانت صاف کرنے کے لئے ببول کی لکڑی کا کوئلہ 60 گرام، پھٹکری بریاں 24 گرام اور نمک12گرام کا منجن موثر اور قدیم نسخہ ہے۔

منجن چھال کیکر

چھلکا درخت کیکر 20 گرام، کتھ سفید، سپاری، سنگجراحت ہر ایک 5گرام، مرچ سیاہ، سونٹھ ہر ایک 3گرام، مازوپھل 5گرام، کباب خندہ 5گرام، ناگر موتھا تین گرام، سب کو کوٹ پیس کر محفوظ رکھیں، روزانہ دانتوں پر ملیں، تھوڑی دیر بعد کلی کریں، پائیوریا و دانت درد کے لئے مفید ہے۔ منہ کے چھالوں کے لیے کیکر کی 20گرام چھا ل کو ایک پاؤ گرم پانی میں بھگوکر جوش دیں، چھان کر کلیاں کرائیں، منہ کے چھالے ٹھیک ہوجاتے ہیں، اور اسی طرح آم کی چھال 5گرام کو ایک سیر پانی میں جوش دیں، اس کی کلیاں کرنے سے بھی چھالے دور ہوجاتے ہیں اور چھوٹے بچوں کے منہ کے چھالوں کے لئے کیکر کے پھول 5گرام کا سفوف کر کے رام شہد میں ملا لیں اور چھالوں پر لگائیں گلیسرین سے بہت اعلی و بہترنسخہ ہے۔ کان کے درد کے لیے کیکر کے پھول 20 گرام، تیل سرسوں 100گرام، تیل کو گرم کرلیں، گرم ہونے پر اس میں کیکر کے پھول ڈال دیں، جب پھول جل جائیں تو اتار کر ٹھنڈا ہونے پر چھان لیں، یہ تیل ایک دو بوند نیم گرم کان میں ڈالنے سے کان کا درد اور پیپ آنی بند ہوجاتی ہے۔

ایگزیما کے علاج کے لئے کیکر کی چھال بہت مؤثر ہے تقریباً 25 گرام چھال کیکر اور ہم وزن چھال آم کو ایک لٹر پانی میں ابال کر اس سے اٹھنے والی بھاپ سے متاثرہ حصہ کو سینک کر بعدہٗ متاثرہ حصہ پر گھی مل دیا جائے تو ایگزیما کا مرض رفع ہوجاتا ہے ٹانسلز میں کیکر کی چھال کے جوشاندہ میں نمک ملا کر غرارے کرنے سے ٹانسلز میں افاقہ ہوتا ہے معمولی کھانسی اور حلق میں خراش کے لئے منہ میں کیکر کی گوند رکھ کر اس کا لعاب چوسنے سے تھوڑی دیر میں تکلیف رفع ہو جاتی ہے، کیکر کی پھلی جنسی امراض مثلاً جریان، احتلام، سر عت انزال اور مادہ منویہ کی رقت میں بہت موثر ہے۔

کمزوری کیلئے

کیکر کی کچی پھلیوں کا شیرہ نکال کر اس میں ماش کے سالم دانے اس قدر ڈالیں کہ شیرہ 2 انچ اوپر رہے جب شیرہ خشک ہو جائے تو ماش کے دانوں کو ہاتھوں سے مل کر چھلکا دور کریں، اور اچھی طرح پیس کر دیسی گھی خالص میں بھون لیں، اس کے بعد اس میں بقدر ضرورت مغز بادام، مغز پستہ، اور مصری ملا لیں، اور سفوف بنالیں، 20گرام سے 30 گرام ہمراہ دودھ دیں، ضعف باہ میں بہت مفید ہے اور موثر ہے۔

جریان کیلئے

پھلی کیکر 20گرام، تال مکھانہ 10 گرام، بیج بند 10گرام، مصری 25 گرام۔ سب کا باریک سفوف بنائیں، 3 سے 5 گرام صبح و شام دودھ گائے سے دیں ہر قسم کے جریان کے لئے مفید ہے۔

مغلظ منی کیلئے

گوند ڈھاک، گوند کیکر، پھلی کیکر، موصلی سفید، موصلی سیاہ،تال مکھانہ، اندرجوشیریں، بہمن سرخ ہر ایک ہموزن کوٹ چھان کر نصف وزن مصری ملا کر سفوف بنائیں اور 5گرام ہمراہ دودھ نیم گرم استعمال کرائیں بے حد مجرب ہے۔


آدھے سر کا درد

ھوالشافی:۔ مغز بادام مقشر سات دانہ، مغز کدو، مغز تخم تربوز، مغز کھیرا، مغز خربوزہ ہر ایک تین گرام ،خشخاش تین گرام ، نشاستہ تین گرام، تمام ادویہ کو تھوڑے پانی میں خوب باریک پیس لیں بعد از آں ایک پائو دودھ ملاکر دو تین جوش دیں۔ روغن گائے ۲۵گرام ، چینی ۲۵گرام اضافہ کریں،نیم گرم صبح سویرے نہار منہ استعمال کریں۔

خشک آلو بخارہ: حیرت انگیز فوائد

ہر عمر کے فرد کی پسند خشک آلو بخارا اپنے کھٹے میٹھے ذائقے کے باعث کھانے میں بہت پسند کیا جاتا ہے، خشک آلو بخارا کھانے میں مزیدار ہونے کے ساتھ انسانی مجموعی صحت کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔
طبی و غذائی ماہرین کے مطابق آلو بخارا فرحت بخش پھل ہونے کے سبب صحت کے لیے بہت مفید ہے لیکن اگر اسے خشک کر کے استعمال کیا جائے تو یہ کئی طرح کے کینسر بالخصوص بڑی آنت کے کینسر سے بچاؤ کے لیے بھی مفید قرار دیا جاتا ہے۔ خشک آلو بخارا وٹامن کے، آئرن، فائبر، پوٹاشیم اور بیٹاکیروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق آئرن کی کمی کے سبب خون کے سرخ خلیات میں کمی واقع ہوتی ہے جو اینیمیا یعنی خون کی کمی کا سبب بنتی ہے، خشک آلو بخارے کا جوس جسم میں آئرن کی کمی کو دور کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔آلو بخارے کے جوس کا آدھا کپ جسم کو تین ملی گرام آئرن فراہم کرتا ہے، اس آلو بخارے کے متواتر استعمال سے خون کی کمی کے مسئلے سے باآسانی نمٹا جا سکتا ہے۔آلو بخارا فائبر سے بھرپور پھل ہے، فائبر وہ جز ہے جو آنتوں کے افعال کو بہتر کر کے قبض کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ایک آلو بخارے میں ایک گرام فائبر ہوتا ہے جو کہ جسم کے لیے مناسب مقدار ہے، اسی طرح اس میں موجود دیگر اجزاء بھی نظامِ ہضم کے مسائل پر قابو پانے کیلئے مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔

پوٹاشیئم پٹھوں کی مضبوطی اور متاثرہ پٹھوں کو دوبارہ سے صحت مند بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے اسی لیے ماہرینِ فٹنس کی جانب سے ورزش، تن سازی کرنے والے افراد کیلئے آلو بخارے کا استعمال سود مند قرار دیا جاتا ہے۔ خشک آلو بخارا جسم کی پوٹاشیئم کی ضرورت پوری کرنے میں مدد دیتا ہے، خشک آلو بخارا وٹامن اے کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے، جن افراد کو بینائی کی کمزوری کی شکایت ہو اُن کیلئے آلو بخارہ بہترین دوا کا کردار ادا کرتا ہے، بشرطیہ کہ اسے روزانہ کی بنیاد پر کھایا جائے۔خشک آلو بخارا ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بھی مدد دیتا ہے، یہ بالوں کی نشونما اور جلد کی خوبصورتی کیلئے بھی مفید ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button