سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

خواص مفردات-سفید موصلی,حکیم محمد عدنان حبان نوادر رحیمی شفاخانہ بنگلور

موصلی مختلف نام: ہندی موصلی سفید ، گجراتی موصلی ، مرہٹی شیوت موصلی، راجستھانی موصلی دھولی، لاطینی کلورو فائم اروڈے سیم۔

شناخت: یہ ایک بوٹی ہے جو موسم برسات میں پہاڑیوں کی ڈھلوانوں پر اپنے آپ پیدا ہوتی ہے۔پتے کھجور کے پتوں کی طرح لمبے،نوکدار اور زردی مائل سبز،جن کا ذائقہ قدرے میٹھا، ترش اور چکناہٹ لئے ہوتا ہے۔نچلے ڈنٹھل میں پیاز کی مانند کئی پتلے پتلے چھلکے ہوتے ہیں۔

درمیان سے کنوار گندل (گھیکوار)کی طرح پتے نکلتے ہیں اور پھول منجری نکلتی ہے جس میں چھ پنکھڑیوں والے پھول لگتے ہیں اور پھل الائچی خورد کے برابر ہوتا ہے اور پھلوں سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔موصلی سفید کی جڑ 3سے 5انچ لمبی نکلتی ہے اور ہر پودے کے نیچے سے چھ سات موصلیاں نکلتی ہیں۔بھادوں کے آخر میں اسے اُکھاڑ لیا جاتا ہے۔ہندوستان کے پہاڑوں میں تری والی جگہوں میں عام طور پر پیدا ہوتی ہے۔ہمالیہ کے پہاڑوں میں خوب ملتی ہے۔

فوائد: مغلظ منی اور مؤلد کرم ہے، ضعف باہ کو دور کرتی ہے، مصری سفید و موصلی سفید برابر لے کر سفوف بنائیں اور صبح چھ گرام اور شام کو چھ گرام گائے کے دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے جسم میں طاقت پیدا ہوتی ہے اور مردانہ بانجھ پن کیلئے بہت مفید ہے۔

سفوف رفیق شباب:موصلی سفید،ست گلو،کونچ کی گری،گوکھرو خورد، تال مکھانہ،اسگندھ ناگوری، ستاور،یہ سب ادویات برابر وزن لے کر سفوف بنائیں۔ پھر ان سب کے برابر مصری سفید ملا لیں۔چھ گرام صبح اور چھ گرام شام ہمراہ دودھ گائے نیم گرم استعمال کریں۔

اکسیر موصلی سفید: موصلی سفید، موصلی سیاہ، بہمن سرخ، بہمن سفید، تال مکھانہ، ثعلب مصری،گوکھرو،کونچ کے بیج ہر ایک 12گرام، اندر جو شیریں، مصطگی رومی، الائچی خورد ہر ایک چھ گرام،تخم اوٹنگن 9 گرام، سنگھاڑا 20گرام،مغز تخم تمر ہندی 3گرام،چینی سب ادویات کے برابر۔ تمام ادویات کو علیحدہ علیحدہ کوٹ کر سفوف بنا لیں،چھ گرام صبح،چھ گرام شام ہمراہ دودھ گائے نیم گرم استعمال کریں۔ جریان، احتلام، سرعت کیلئے مفید ہے۔ لال مرچ اور گرم چیزوں سے سخت پرہیز کریں۔

اکسیر باہ: عنبر ایک گرام،مصطگی رومی، موصلی سفید،ثعلب مصری، طباشیر ہر ایک چار گرام،چینی سفید برابر وزن ملا کر سفوف بنائیں۔خوراک ایک گرام ہمراہ دودھ گائے نیم گرم دیں۔شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کی کمزوری میں مفید ہے۔

سفوف مغلظ: موصلی سفید 12 گرام، موصلی سیاہ 12 گرام، ستاور، گوکھرو خورد، بیج بند، موچرس، گوند کیکر، تال مکھانہ ہر ایک 9 گرام،سنگھاڑا خشک، آسگندھ ناگوری، چنیا گوند، شقاقل ہر ایک 6 گرام، مصری سفید 120 گرام۔ باریک سفوف بنائیں۔ 9 گرام ہمراہ دودھ گائے نیم گرم دیں۔ مغلظ ومولد منی ہے۔

معجون شباب آور: موصلی سفید 25گرام،تخم لاجونتی 25گرام،چاروں مغز 50 گرام، ثعلب مصری 25 گرام، سنگھاڑا 50 گرام، ستاور 50 گرام،عقرقرحا 20گرام، جائفل 10گرام،تال مکھانہ 30گرام، بہمن سرخ 25گرام،بہمن سفید 25گرام، زعفران اصلی 5گرام۔سب ادویات کا سفوف بنا کر شہد خالص آدھا کلو، مصری 250 گرام، عرق گاؤ زبان میں قوام کریں۔ دس گرام ہمراہ دودھ گائے نیم گرم صبح وشام لیں۔ موسم سرما کا بہترین تحفہ ہے۔

سفوف جریان: موصلی سفید، موصلی سیاہ، بیج بند، تال مکھانہ، سمندر سوکھ،تخم سروالی، چھال سنبل،چھال مولسری،گوند سنبل،مغز تخم اوٹنگن،لہسوڑہ خام، برہم ڈنڈی، تج، ہر ایک 12 گرام،پھلی کیکر 60گرام۔کوٹ چھان کر سفوف بنائیں اور برابر چینی سفید ملا لیں۔چھ گرام صبح اور چھ گرام شام کو ہمراہ دودھ نیم گرم استعمال کریں۔ترشی،گڑ،تیل اور لال مرچ سے پرہیز کرنا لازمی ہے۔

سفوف مغلظ: مغز سنگھاڑا، مغز تخم تمر ہندی کلاں،گوند کیکر،گوند کتیرا، چھلکا اسپغول ہر ایک 50 گرام، موصلی 25گرام، چینی 225 گرام۔سفوف بنائیں۔ پانچ گرام صبح اور پانچ گرام شام ہمراہ دودھ نیم گرم استعمال کرائیں۔جریان و احتلام کو مفید ہے۔منی کو گاڑھا کرتا ہے اور سرعت کے لئے بہت ہی مفید ہے۔

اکسیر جریان: موصلی سفید 20 گرام، چھلکا اسپغول 20 گرام، مغز تخم تمر ہندی بریاں دس گرام، کوٹ چھان کر سفوف بنائیں۔خوراک 5 گرام، ہمراہ دودھ نیم گرم صبح و شام دیں۔

نسخہ نمبر 1۔ ثعلب مصری 500گرام،موصلی سفید 100گرام،چھلکا اسپغول 50گرام۔پہلی دونوں دواؤں کو کوٹ کر اسپغول کا چھلکا ملا کر سفوف بنا لیں اور خوراک 5گرام سے 10گرام ہمراہ دودھ نیم گرم دیں۔

نسخہ نمبر 2 موصلی سفید،موصلی سیاہ، طباشیر،تال مکھانہ، گوکھرو، ثعلب مصری، برابر وزن کو کوٹ کر سفوف بنائیں۔دو گرام صبح اور دو گرام شام ہمراہ دودھ نیم گرم استعمال کریں۔جریان و رقت کے لئے مفید ہے۔

نسخہ نمبر 3۔ سفید موصلی،گوکھرو خورد،تال مکھانہ،ستاور۔ سب مفردات ہموزن لے کر سفوف بنالیںاتنی ہی مصری یا کھانڈ ملالیں، دودھ کے ساتھ دن میں دو بار استعمال کرتے رہنے سے جریان، درد جسمانی، پیشاب کی جلن وغیرہ دور ہو کر جسم تندرست ہو جاتا ہے۔

نسخہ نمبر 4۔ موصلی سفید 100گرام سفوف بنا لیں اور پانچ کلو دودھ میں اُبال کر اس کا کھویا بنا لیں۔ پھر اسے آدھا کلو گھی خالص میں بھون لیں، بعد میں سوا کلو قند سفید کی چاشنی کر کے کھویا ملا کر تھال میں جما لیں۔اس میں زعفران، الائچی خورد،جائفل، ورق نقرہ اور مغزیات حسب خواہش ملا کر برفی کی طرح جما کر 20سے 50گرام ہمراہ دودھ نیم گرم کھائیں،موسم سرما کا بے نظیر تحفہ ہے۔

نسخہ نمبر 5۔موصلی سفید 50گرام،تخم تال مکھانہ 100گرام اور گوکھرو خورد 150گرام لے کر سفوف بنا لیں۔چھ گرام ہمراہ دودھ نیم گرم استعمال کریں۔ دو ماہ استعمال کرنے سے مکمل فائدہ حاصل ہو گا۔

نسخہ نمبر 6۔ گوند ببول 20گرام،گوند ڈھاک، ستاور، موصلی سیاہ، موصلی سفید، آسگندھ ناگوری، ملہیٹی تال مکھانہ ہر ایک 20، 20 گرام، مصری 160 گرام۔ مصری کو چھوڑ کر سب دواؤں کو کوٹ پیس کر سفوف بنا لیں۔پھر اس میں مصری سفوف شدہ ملا لیں۔ 5-5 گرام صبح وشام نیم گرم دودھ سے استعمال کریں۔ 90 دن کھا کر دیکھیں، مکمل فائدہ ہوگا۔ شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کی کمزوری کیلئے ازحد مفید ہے۔

نسخہ نمبر 7۔ آسگندھ ناگوری،موصلی سفید،موصلی سیاہ،کونج کے بیج، ستاور، تال مکھانہ، بیج بند، جائفل، جاوتری، اسپغول،ناگ کیسر،سونٹھ، کالی مرچ،پپلی، لونگ،کنول گٹے کی گری، چھوہارے، بادام شیریں (دانہ نکال کر)،چرونجی ہر ایک 50-50گرام۔مصری سوا دو کلو،گھی آدھا کلو۔

ترکیب تیاری: مصری اور گھی کو چھوڑ کر سب دواؤں کو کوٹ پیس کر چھان لیں اور گھی میں بھون لیں۔بعد میں مصری کی چاشنی میں سب دوا ملا دیں۔پھر چاندی و سونے کے ورق ملا کر اسے محفوظ رکھیں۔
خوراک: 10 گرام لے کر اوپر سے مصری ملا دودھ پی لیں،شادی سے پہلے و شادی کے بعد کی کمزوری کا کامیاب علاج ہے۔

ضعف باہ اور غلط کاریوں کے تسلی بخش علاج کے لئے رحیمی شفاخانہ سے بھی رجوع ہوسکتے ہیں۔

 

 

 

Raheemi Shifa Khana (Ayurvedic & Unanic Clinic)#248, 6th Cross, Gangondanahalli Main Road,Near Chandra Layout, Bangalore-560039 Phone : 080-23180000/23397836

خواص ادویہ،موصلی سیاہ✍️حکیم محمد عدنان حبان نوادر، رحیمی شفا خانہ بنگلور

متعلقہ خبریں

Back to top button