سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

گھریلو دوا،جائفل،پیش کش: فرحین عدنان بنگلور

جائفل Nutmeg قدیم زمانے سے ہی روایتی ادویات میں شامل رہا ہے

ہندوستانی اور انڈونیشیائی ثقافت میں جائفل Nutmeg قدیم زمانے سے ہی روایتی ادویات میں شامل رہا ہے۔ صدیوں پرانی روایات کی تصدیق اس کے فعال مادوں کے جامع اثر سے ہوتی ہے: جائفل یادداشت اور علمی عمل کو بہتر بناتا ہے۔اینڈورفنز کی ترکیب کو متحرک کرتا ہے، موڈ کو بہتر بناتا ہے، ڈپریشن سے لڑتا ہے۔

دانت کے درد کو روکتا ہے، مسوڑھوں کو خراب کرتا ہے۔ہاضمہ کے افعال کو معمول پر لاتا ہے، بھوک کو تیز کرتا ہے۔خراب شدہ جلد، پٹھوں کے ریشوں کو بحال کرتا ہے۔جگر، گردوں کے افعال کو متحرک کرتا ہے۔خون کے معیار کو بہتر بناتا ہے۔قلبی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔ جائفل میں کیلشیم، میگنیشیم، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جس کی مدد سے آپ کی صحت اور جلد دونوں خوب بہتر ہوسکتی ہیں۔

یہ نہ صرف بلڈپریشر کے مسئلے کو حل کرتی ہے بلکہ یادداشت بڑھاتی، پیٹ کے گیس اور معدے کی جلن کو دور کرتی ہے، مگر آج ہم آپ کو اس کے بیوٹی ٹپس بتانے جا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ کو کلنزر خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

خشک جلد کیلئے

اگر آپ کی جلد خشک ہے اور سردی کے موسم میں مزید پھٹ جاتی ہے تو ایک چمچ دہی میں ایک چمچ جائفل کے پاؤڈر کو مکس کریں اور جب چاہیں چہرے پر 20 منٹ کے لئے لگالیں، اس سے نہ صرف پھٹی ہوئی جلد ہائیڈریٹ ہو جائے گی بلکہ جلد کی خوبصورتی بھی بڑھ جائے گی۔

آئلی جلد کیلئے

خواتین کو آئلی جلد کے مسائل سارا سال رہتے ہیں ان کیلئے سب سے اچھا کلینزر موجود ہے ایک چمچ جائفل پاؤڈر میں ایک چمچ لیموں کا رس اور آدھا چمچ آٹا مکس کریں، لیپ بنائیں اور چہرے پر لگائیں، محض خود پندرہ دن میں فرق محسوس ہوگا کیونکہ اس میں انزائملز موجود ہوتے ہیں جو جلدی ہی جلد کے اندر کا سارا آئل جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

خراب جلد کیلئے

اگر آپ کی جلد خراب ہوگئی ہے اور چہرے پر اینٹی ایجنگ اثرات واضح ہو رہے ہیں تو ایک چمچ جائفل کے پاوڈر کو بیکنگ سوڈا اور شہد میں مکس کرکے ماسک تیار کریں اور چہرے پر 20 منٹ کے لئے لگا کر چھوڑ دیں، اس کے بعد خشک ہونے پر اچھی طرح ہاتھوں سے رگڑ کر صاف کرلیں، جھریاں ختم اور جلد صاف ستھری ہوجائے گی۔

کھلے مساموں کیلئے

کھلے مساموں میں موجود گرد کی وجہ سے اکثر خواتین پریشان رہتی ہیں ایسے میں بہتر یہ ہے کہ آپ ایک چمچ جائفل پاؤڈر میں ایک چمچ ہلدی اور لیموں کا رس مکس کریں اور چہرے پر لگا کر خوب اچھی طرح رگڑیں تاکہ کھلے مساموں کی صفائی بھی ہو جائے اور ڈیڈ اسکن سیلز خود بخود جلد سے خارج ہو جائیں۔

مہاسوں کیلئے

چہرے پر مہاسوں کے داغ دھبے اور نشانات سے پریشان ہیں تو ایک چمچ جائفل کا پاؤڈر اور ایک چمچ لونگ کے پاؤڈر میں دو چمچ کینو کا رس شامل کرکے چہرے پر لگائیں اور فائدہ دیکھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button