اسپورٹسسرورق

 لنکا بنام نیوزی لینڈ: مہیش تکشینا نے  ورلڈ کپ کی 48 سالہ تاریخ میں نیا عنوان رقم کیا

لنکن بلے بازکی کیوی بولرز کے سامنے خودسپردگی ، 171 رنز پر پوری ٹیم آل آؤٹ

نئی دہلی، 9نومبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) نیوزی لینڈ کیخلاف سری لنکن کھلاڑی Maheesh Theekshana مہیش تھیکشنا 91 گیندوں پر 38 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست لوٹ گئے۔ اس کے علاوہ مہیش ٹکشینا نے ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ درحقیقت ورلڈ کپ کی 48 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ نمبر 9 سے لے کر 11 نمبر تک کے کسی بلے باز نے 91 گیندوں کا سامنا کیا ہو۔ اس طرح مہیش تکشینا ورلڈ کپ کی تاریخ میں 91 گیندوں کا سامنا کرنے والے پہلے نمبر نو بلے باز بن گئے ہیں۔مہیش تکشینا نے دلشان مدھوشنکا کے ساتھ آخری وکٹ کے لیے 43 رنز کی اہم شراکت داری کی۔ جس کی وجہ سے سری لنکن ٹیم 171 رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔ دراصل سری لنکا کے بلے باز مسلسل پویلین لوٹتے رہے لیکن مہیش تکشینا نے ایک طرف کنڈلی مار کر بیٹھ گئے ۔انہوں نے ورلڈ کپ کی 48 سالہ تاریخ میں ایک اننگز میں نمبر 9 سے 11 بلے بازوں کی طرف سے سب سے زیادہ گیندیں کھیلیں ۔

171 رنز پر پوری ٹیم آل آؤٹ

اس کے ساتھ ہی اگر اس میچ کی بات کی جائے تو ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے آئی سری لنکن ٹیم 46.4 اوورز میں 171 رنز میں ہی سمٹ گئی۔ سری لنکا کی جانب سے اوپنر کوسل مینڈس نے 28 گیندوں پر 51 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ مہیش تکشینا91 گیندوں پر 38 رنز بنانے کے بعد ناآ آؤٹ  لوٹے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولڈ نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ لوکی فرگوسن، مچل سینٹنر اور راچن رویندرا کو 2،2 کامیابیاں ملی۔ ٹم ساؤتھی نے پتھم نشانکا کو آؤٹ کیا۔خبر لکھے جانے تک نیوزی لینڈ کی ٹیم 12.2 اوورز میں 1 وکٹ پر 86 رنز بنا چکی ہے۔ اوپنر ڈوین کونوے 42 گیندوں پر 45 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ کونوے کو چمیرا نے آؤٹ کیا ہے۔تادم تحریر نیوزی لینڈ کی ٹیم جیت کے دہانے کے قریب پہنچ چکی ہے، جیت کے لیے محض 10رنوں کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button