بین ریاستی خبریںسرورق

بہار اسمبلی میں ریزرویشن ترمیمی بل منظور کرلیا گیا

جیتن رام مانجھی پر نتیش کمار برہم، کہا میری بیوقوفی سے وزیراعلیٰ بنے

پٹنہ، 9نومبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)بہار اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے چوتھے دن آج پیش کیا گیا ریزرویشن ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اس کے ساتھ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب بہار میں 75 فیصد ریزرویشن کا نظام ہوگا۔ خیا ل رہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اسمبلی میں ریزرویشن کا دائرہ بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ اس کی دو روز قبل کابینہ سے منظوری بھی مل چکی ہے۔ یہاں جمعرات کی صبح اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان اسمبلی کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔دوپہر کو ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے بعد ایک طرف سے 75 فیصد ریزرویشن کا ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار ذات پر مبنی مردم شماری اور اقتصادی سروے پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی پر برہم بھی ہو گئے۔

مانجھی نے کہا تھا کہ ذات پات کی مردم شماری صحیح طریقے سے نہیں ہوئی تھی، اس لیے لوگوں کو مناسب فائدہ نہیں ملا۔ اس معاملے پر نتیش کمار ناراض ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ مانجھی میری ’حماقت ‘کی وجہ سے وزیراعلیٰ بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مانجھی گورنر بننا چاہتے ہیں۔ انہیں کوئی اندازہ نہیں ہے۔مانجھی نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان سے چار سال بڑے ہیں۔ وہ اپنی حدیں پار کر رہے ہیں۔ وہ 1985 میں ایم ایل اے بنے میں 1980 سے ایم ایل اے ہوں۔ گورنر بننے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ یہ غلط بات ہے۔ اسمبلی کی کارروائی شروع ہونے پر اپوزیشن نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔اس سے قبل جمعرات کی صبح جیسے ہی اسمبلی کی کارروائی شروع ہوئی، نتیش کمار کے متنازعہ بیان پر اپوزیشن نے ہنگامہ شروع ہوا۔

اسمبلی اسپیکر نے سب سے پرسکون رہنے کی اپیل کی لیکن کوئی ماننے کو تیار نہیں۔۔منگل کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سرکاری ملازمتوں میں ذات پات کی بنیاد پر ریزرویشن کا دائرہ بڑھا کر 75 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری کی رپورٹ ریاست کی غربت کو ظاہر کرتی ہے۔اعلیٰ ذات کے غریبوں کے لیے 10 فیصد ریزرویشن وہی رہے گا۔وزیر اعلیٰ نے ایوان کو بتایا کہ اعلیٰ ذات کے غریبوں کے لیے 10 فیصد ریزرویشن وہی رہے گا۔ اس میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔ پسماندہ طبقات کی خواتین کو دیا گیا تین فیصد ریزرویشن پسماندہ طبقات کے لیے پہلے سے جاری کردہ ریزرویشن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ کیونکہ ریاستی حکومت پہلے ہی خواتین کو 35 فیصد ریزرویشن دے رہی ہے۔ایوان میں وزیر اعلیٰ کے اعلان کے بعد ریاستی کابینہ نے بھی ریزرویشن کے دائرہ کار کو 75 فیصد تک بڑھانے پر غور و خوض کیا اور منگل کو ہی ترمیمی بل کے مسودے کو اپنی رضامندی دے دی۔

حکومت کے اعلان اور کابینہ کی منظوری کے بعد، جمعرات، 9 نومبر کو، حکومت دو مزید خدمات (درجہ فہرست ذات، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کے لیے) کی اسامیوں میں ریزرویشن ترمیمی بل، 2023 اسمبلی میں پیش کرے گی۔خیال رہے کہ دونوں ایوانوں سے تجویز منظور ہونے کے بعد درج فہرست ذاتوں کو 20 فیصد، درج فہرست قبائل کو 2 فیصد، پسماندہ طبقات اور انتہائی پسماندہ طبقات کو 43 فیصد ریزرویشن ملے گا، جب کہ معاشی طور پر کمزور طبقات کو پہلے کی طرح 10 فیصد ریزرویشن ملے گا۔ ترمیم کے بعد ریزرویشن کی شکل اس طرح ہوگی: (فیصد میں ریزرویشن)درج فہرست ذات کا ریزرویشن 16 سے بڑھا کر 20 فیصد ہوگا ۔درج فہرست قبائل کے لیے ریزرویشن 1 سے بڑھا کر 2 فیصد کر دیا گیا۔پسماندہ، انتہائی پسماندہ ریزرویشن 30 سے بڑھ کر 43 فیصد ہوگا۔

جیتن رام مانجھی پر نتیش کمار برہم، کہا میری بیوقوفی سے وزیراعلیٰ بنے

پٹنہ، 9نومبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) جمعرات کو بہار اسمبلی میں ایک عجیب منظر دیکھنے کو ملا۔ وزیراعلی نتیش کمار اچانک سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی پر برس پڑے اور انہیں جم کر کھری کھوٹی سنائی۔ دراصل یہ واقعہ ریزرویشن ترمیمی ایکٹ میں کی گئی ترمیم پر بحث کے دوران پیش آیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جیتن رام مانجھی، جو بہار کے سابق وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں، اپنا خطاب کر رہے تھے۔ بل پر بحث کے دوران سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی نے کہا کہ مجھے بہار میں ہونے والی ذات پات پر مبنی مردم شماری پر بھروسہ نہیں ہے۔مانجھی نے کہا کہ ریزرویشن پر ہر 10 سال بعد جائزہ کی بات کہی گئی ہے، لیکن کیا بہار حکومت نے ریزرویشن کا جائزہ لیا ہے؟ حکومت کو دیکھنا چاہئے کہ زمین پر ریزرویشن کی کیا حالت ہے۔ یہ کہتے ہی وزیراعلی نتیش کمار جیتن رام مانجھی پر برہم ہوگئے اور مانجھی کو جم کر کھری کھوٹی سنائی۔

نتیش کمار نے اپنی تقریر میں مانجھی کو کافی کچھ کہہ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ جیتن رام مانجھی گورنر بننے کے لئے بی جے پی کے آگے پیچھے گھوم رہے ہیں۔نتیش کمار نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ انہیں گورنر بنا دیجئے۔ وزیراعلی نتیش کمار نے کہا کہ میری حماقت کی وجہ سے جیتن رام مانجھی وزیر اعلیٰ بنے۔ انہیں وزیراعلیٰ کس نے بنایا؟ وجے چودھری نے بار بار وزیراعلیٰ کو بٹھانے کی کوشش کی لیکن نتیش کمار نے کہا کہ کیا اس شخص کو کوئی اندازہ ہے، ہم نے اسے وزیراعلیٰ بنایا تھا۔ وہ کہتے رہتے ہیں، وہ وزیراعلیٰ تھے، یہ کیا وزیراعلیٰ تھے۔واضح ہو کہ نتیش کمار کی جانب سے استعمال کی گئی زبان سن کر ایوان کے ارکان بھی چونک گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button