جرائم و حادثات

کانگریس لیڈر کو قتل کرنے والے تین افراددہلی سے گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں دیگر افراد کی بھی تلاش جاری ہے۔ اب تک بہت سارے لوگوں کے نام سامنے آچکے ہیں

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن) پنجاب کے شہر فریدکوٹ میں کانگریس لیڈر کے قتل کا معاملہ اب حل ہوگیا ہے۔ دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے اس سلسلے میں این سی آر کے علاقے سے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گورل سنگھ کاقتل 18 فروری کو فریدکوٹ میں گولی مارکرگیا تھا۔ گرفتار ملزمان کے نام گرووند پال، سکھویندر سنگھ اور سوربھ ورما ہیں۔ تینوں ہی فریدکوٹ کے رہائشی ہیں۔

کینیڈا میں رچی گئی تھی سازش

دہلی پولیس نے ان تینوں کی گرفتاری کولے کر پنجاب پولیس کو آگاہ کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں مقیم مجرم گولڈی برار نے قتل کی سازش رچی تھی، جو ایک دیگر ہسٹری شیٹر لارنس وشنوئی کا ساتھی ہے۔ لارنس فی الحال اجمیر جیل میں بند ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں دو دیگر مجرموں کی نشاندہی کی گئی ہے،

ان کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق اسپیشل سیل کو اطلاع ملی کہ یوتھ کانگریس کے پنجاب لیڈر کے قتل میں ملوث تین افراد دہلی کے سرائے کالے خان میں موجود ہیں۔ تھوڑی دیر بعد وہ اتر پردیش کی طرف بڑھے۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے چھاپہ مارا اور تینوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ تینوں نے بیان دیا ہے کہ کینیڈا میں بیٹھے برار نے اس قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس تازہ قتل کا تار اکتوبر 2020 میں ہوئی ایک گینگ وار سے جڑاہے۔ اس وقت پنجاب یونیورسٹی کے لیڈر کو قتل کردیا گیا تھا۔ وہ کینیڈا میں مقیم مجرم برار کا رشتہ دار تھا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ قتل گینگ وار کی وجہ سے ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یوتھ کانگریس کے لیڈر نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ وہ کسان تحریک میں حصہ لینے دہلی کی طرف جارہے ہیں۔اس کے بعد قاتلوں نے لیڈر کا پیچھا کیا۔ ان کی ٹیم میں دو شارپ شوٹر بھی شامل تھے۔ قاتلوں نے کم سے کم 12 گولیاں چلائیں تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں دیگر افراد کی بھی تلاش جاری ہے۔ اب تک بہت سارے لوگوں کے نام سامنے آچکے ہیں۔ یہ خطرناک علامت ہے کہ ہندوستان میں قتل کی پوری منصوبہ بندی کینیڈا میں کی گئی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button