

تلنگانہ: 23/ڈسمبر (اردودنیانیوز)حکومت تلنگانہ نے آسرا وظائف کیلئے 2931.18کروڑ روپئے کی اجرائی عمل میں لائی ہے جو سماج کے مختلف طبقات کو فراہم کئے جائیں گے ۔ فنڈ س کے استعمال کیلئے درکار انتظامی منظوریاں بھی دے دی گئی ہیں ۔ سماج کے مختلف طبقات کے جن میں بزرگ شہری ‘ معذور افراد ‘ بیوایاں ‘ تنہا خواتین ‘ بافندے ‘ تاڑی تاساندگان کے علاوہ ایڈس کے مریض بھی شامل ہیں ۔ آسرا وظائف حاصل کررہے ہیں اور استفادہ کنندگان کی تعداد 38.72لاکھ ہے ۔



