مرکز میں صرف تین ماہ تک رہے گی مودی حکومت: ممتا بنرجی
نریندر مودی کی حکومت کو اس سے کوئی سروکار نہیں ہے
کولکتہ،23نومبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو مرکز کی مودی حکومت پر شدید حملہ کیا۔ ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ مرکز میں مودی حکومت مزید تین ماہ تک قائم رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی ٹی ایم سی چیف نے گائے کی اسمگلنگ کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں اسمگلنگ کے لیے مختلف ریاستوں سے گائے لائی جاتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ وہاں پیسے کون لے جاتا ہے۔ممتا بنرجی نے ملک میں بینکنگ سیکٹر کو لے کر بھی مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بینکنگ سیکٹر میں مایوسی کا ماحول ہے، پبلک انڈرٹیکنگز (پی ایس یو) بیچے جا رہے ہیں۔ تمام بڑی آئی ٹی کمپنیاں کولکاتہ کے سلی کون ویلی پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ٹی ایم سی چیف نے کہا کہ یہ بی جے پی کی عادت بن گئی ہے۔ وہ ان تمام لوگوں کو بدنام کرنے کے لیے کام کرتے ہیں جنہیں وہ خطرہ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ صرف بڑی باتیں کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔
ایک طرف بی جے پی اپنی کامیابی کا ڈھول پیٹ رہی ہے۔ دوسری طرف زمین پر لوگوں کو طرح طرح کے مسائل کا سامنا ہے لیکن نریندر مودی کی حکومت کو اس سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ ٹیم انڈیا کی جرسی کا بھی ذکر کیا۔ ممتا نے کہا کہ جب کھلاڑیوں نے بھگوا جرسی کے خلاف احتجاج کیا تو اس کا اثر بھی نظر آیا۔ ہندوستانی ٹیم کو بھگوا رنگ کی جرسی نہیں پہننی پڑیـ۔ٹی ایم سی سپریمو نے کہا کہ بی جے پی ہر چیز کو سیاسی عینک سے جانچتی ہے اور اس کا منفی اثر بھی نظر آتا ہے۔
ممتا بنرجی نے پریکٹس سیشن کے دوران ٹیم انڈیا کی پہنی ہوئی جرسی پر سوال اٹھائے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ سمجھ سے باہر ہے کہ کھلاڑیوں نے بھگوا رنگ کی جرسی کیوں پہنی اور اس کے لیے بی جے پی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ ممتا نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ ہر چیز کو بھگوا کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔حال ہی میں ممتا حکومت نے اڈانی گروپ سے تاج پور پورٹ کی ترقی کے لیے 25 ہزار کروڑ روپے کا پروجیکٹ چھین لیا تھا۔ ممتا بنرجی کی طرف سے واضح کیا گیا کہ اس سلسلے میں جلد ہی نیا ٹینڈر جاری کیا جائے گا۔مغربی بنگال حکومت نے اڈانی گروپ کو پیش کردہ لیٹر آف انٹینٹ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے خود اس کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس پروجیکٹ کے لیے نئے ٹینڈر جاری کیے جائیں گے۔ کوئی بھی کمپنی اس میں حصہ لے سکتی ہے۔



