راہل کو اویسی کا مشورہ،شادی کرکے اپنی تنہائی دور کریں
راہل گاندھی آپ 50 سال کے ہو چکے ہیں، تنہائی آپ کو پریشان کر رہی ہوگی۔
حیدرآباد،28نومبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) تلنگانہ میں 30 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور نتائج 3 دسمبر کو آئیں گے۔ لیکن اس سے پہلے ہی سیاسی جماعتوں میں لفظوں کی جنگ عروج پر پہنچ چکی ہے۔ راہل گاندھی کے تبصرے کے جواب میں پیر کو اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی پر شدید حملہ کیا۔مجلس کے صدر اسد الدین اویسیؔ نے کانگریس کے سابق قومی صدر پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ارے راہل گاندھی، بولنے سے پہلے سوچ لیں۔ اب آپ مجھ سے ایسے بات کرتے ہیں جیسے میں نے سنا ہو کہ راہل گاندھی آپ 50 سال کے ہو چکے ہیں، تنہائی آپ کو پریشان کر رہی ہوگی۔جب آپ سنگل ہوں اور 50 سال کے ہوگئے۔ یہ آپ کا فیصلہ ہے، آپ کی زندگی۔ ہم آپ کی زندگی میں مداخلت نہیں کرتے۔ لیکن جب آپ ہمیں بتائیں،ہم کسی کو تنگ نہیں کرتے اور اگر کوئی چھیڑتا ہے تو ہم اسے نہیں چھوڑتے۔
آپ کو بتا دیں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کو تلنگانہ کے کاماریڈی میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ایم نریندر مودی اور بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے صدر اور تلنگانہ کے سی ایم کے چندر شیکھر راؤ دونوں پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ دونوں لیڈران کی ایک دوسرے سے ملی بھگت ہے، اگر سی ایم کے سی آر پی ایم مودی کے ساتھ کھڑے نہیں ہیں تو ان کے خلاف کیس کیوں نہیں درج کیے جاتے؟ ان کا گھر کیوں نہیں لیتے؟ جبکہ رات 2 بجے میری لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کر دی گئی اور میرا گھر بھی چھین لیا گیا۔ یہ بھی کہا کہ اویسی اور کے سی آر مودی کے قریب ہیں۔
VIDEO | "Rahul Gandhi, you have turned 50. Loneliness must be bothering you. It’s your decision. We don’t disturb anyone, but if someone teases us, we don’t spare them,” says AIMIM chief @asadowaisi on Congress leader Rahul Gandhi’s ‘2 friends’ remark.#TelanganaElections2023… pic.twitter.com/EGFHIUvqlX
— Press Trust of India (@PTI_News) November 27, 2023
راہل گاندھی نے کہا تھا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کیخلاف لڑتا ہوں۔ میرے خلاف 24 مقدمات درج ہیں۔ ای ڈی کی طرف سے 5 دنوں میں 55 گھنٹے تک مجھ سے مسلسل سوالات پوچھے گئے۔گاندھی نے مزید کہا تھا کہ رات 2 بجے میری لوک سبھا کی رکنیت منسوخ کر دی گئی، یہاں تک کہ میرا گھر بھی چھین لیا گیا۔ اگر کے سی آر پی ایم مودی کے ساتھ کھڑے نہیں ہیں تو ان کیخلاف کیس کیوں درج نہیں کیے گئے؟ آخر اس کا گھر کیوں نہیں لیا گیا؟ ان کی رکنیت کیوں نہیں لی گئی؟



