سرورققومی خبریں

رشمیکا مندانا کے ڈیپ فیک ویڈیو معاملہ: جانچ میں رکاوٹ، امریکی کمپنیاں نہیں کر رہی ہیں تعاون: دہلی پولیس

فلم اداکارہ رشمیکا مندانا کے ڈیپ فیک ویڈیو کیس کی تحقیقات کر رہی

نئی دہلی،30نومبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) فلم اداکارہ رشمیکا مندانا کے ڈیپ فیک ویڈیو کیس کی تحقیقات کر رہی دہلی پولیس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنی میٹا کی جانب سے کوئی معلومات نہیں دی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے تحقیقات میں پیش رفت نہیں ہو رہی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اداکارہ رشمیکا منڈنا کی ڈیپ فیک ویڈیو کی تحقیقات رک گئی ہے۔ کیونکہ امریکہ میں قائم ٹیکنالوجی کمپنیوں نے، جن کے پورٹلز کو مبینہ طور پر اے آئی میں ترمیم شدہ/ڈیپ فیک ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا، نے تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری تفصیلات شیئر نہیں کیا ہے۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق، سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے 10 نومبر کو کیس کی تحقیقات شروع کردی۔ اصل ویڈیو میں رشمیکا منڈنا کے بجائے ایک اور خاتون ہیں، جو کالے لباس میں لفٹ میں داخل ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ملزم نے مبینہ طور پر ویڈیو میں ایک خاتون کے چہرے سے مندانا کے چہرے کو بدلنے کے لیے اے آئی کا استعمال کیا تھا۔

سائبر سیل ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کی بڑی کمپنی میٹا اور ٹیک کمپنی GoDaddy کو تفصیلات شیئر کرنے کے لیے متعدد بار خطوط لکھے گئے تاہم انہوں نے کوئی تفصیلات شیئر نہیں کیا ہے۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ انہوں نے اس ڈیپ فیک کیس میں بہار سے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے اور اس کا آلہ ضبط کر لیا ہے۔ مبینہ طور پر انہیں انسٹاگرام ریل کا یو آر ایل اور تفصیلات ملی ہیں، جسے مبینہ طور پر مشتبہ شخص نے اے آئی ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے ڈیپ فیک بنانے کے لیے استعمال کیا تھا۔ ایک ذریعہ نے بتایا کہ ویڈیو اور پروفائل/اکاؤنٹ (جس نے ویڈیو شیئر کیا تھا) کے بارے میں معلومات کے حوالے سے پولیس کی پہلی اور دوسری اپیلیں قبول کر لی گئیں اور میٹا نے معلومات کے ساتھ جواب دیا۔

تاہم ان کی تیسری اپیل پر کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں، جس میں انہوں نے یو آر ایل بھیجا تھا۔پولیس ذرائع نے کہا، ”ہم نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا یو آر ایل اور ریل میٹا حکام کو بھیج دیا تھا۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کے پاس مذکورہ اکاؤنٹ کا ڈیٹا نہیں ہے۔ ہم نے انہیں بتایا کہ مشتبہ شخص نے اکاؤنٹ اور معلومات کو ڈیلیٹ کر دیا ہے اور پوچھا کہ کیا وہ ہمیں اپنا پرانا ڈیٹا دے سکتے ہیں۔ وہ ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔ اسی طرح، ہمیں GoDaddy.com پر ہوسٹ کردہ ایک یو آر ایل ملا اور ویب سائٹ کے حوالے سے ہماری مدد کے لیے ان کی ٹیم کو ایک خط بھیجا، لیکن انہوں نے جواب دیا کہ ان کے پاس یو آر ایل کا ریکارڈ نہیں ہے۔ یہ وہ کمپنیاں ہیں جو عام طور پر پرانا ڈیٹا محفوظ کرتی ہیں۔میٹا کے ترجمان نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ وہ دہلی پولیس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button