قومی خبریں

ہندو پاک سرحد پر اب تک کی سب سے بڑی ڈرون دراندازی

ڈرونز ناقص معیار کے چین میں بنائے گئے

نئی دہلی،30نومبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) اب تک کی سب سے بڑی ڈرون دراندازی ہندوستان پاکستان سرحد پر دیکھی گئی ہے اور اسے سرحد پار سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔ اس معاملے پر بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈی جی نتن اگروال نے میڈیا کو بتایا کہ پاک رینجر کے سینئر افسران ہی اس میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج کے افسران چین میں بنائے گئے ڈرونز کی دراندازی کرا رہے ہیں۔ ہند-پاک سرحد پر بی ایس ایف کافی زیادہ چوکس ہے۔ڈی جی نتن اگروال نے کہا کہ سرحد پار سے بہت زیادہ ڈرون بھیجے جا رہے ہیں۔ ان کے لئے سرحد پار سے یہ ڈرون دراندازی ایک کاروبار کی طرح ہے۔ پاکستانی حکام جانتے ہیں کہ سبھی ڈرون کامیاب نہیں ہوں گے۔

کچھ ڈرون مار گرائے جائیں تو بھی انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔دراندازی کے لئے بڑی تعداد میں ڈرون بھیجنے کی وجہ یہ بھی ہے کہ اگر کچھ کو مار گرایا جائے یا ناکام ہو جائے تو بھی کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان میں دراندازی کرائے جارہے ڈرونز ناقص معیار کے چین میں بنائے گئے اور انتہائی کم قیمت والے ہوتے ہیں۔ڈی جی نتن اگروال نے کہا کہ ڈرون کی برآمدگی کے بعد ہم اسے تحقیقاتی ایجنسی کے حوالے کر دیتے ہیں۔ اندازہ یہی ہے کہ سرحد پار سے ڈرون بھیجنا ایک بزنس ماڈل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button