پاکستان سے ’فاطمہ‘ بن کر لوٹنے والی انجو کے شوہر کا حیران کن ردعمل
راجستھان سے پاکستان گئی انجو اب ایک بار پھر سرخیوں میں آگئی
جے پور،30نومبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) راجستھان سے پاکستان گئی انجو اب ایک بار پھر سرخیوں میں آگئی ہے۔ کئی مہینوں کے بعد انجو پاکستان سے ہندوستان واپس لوٹی ہے۔ انجو کا کہنا ہے کہ وہ واپس آنے پر کافی خوش ہے، لیکن اگر رپورٹس کی مانیں تو انجو جلد ہی پاکستان واپس لوٹنے والی ہے۔حالانکہ اس حوالے سے فی الحال کچھ بھی واضح نہیں ہے۔ وہیں اپنا ملک چھوڑ کر پڑوسی ملک گئی انجو نے بھی واپس آنے کے بعد پاکستان کی تعریف بھی کی ہے۔پاکستان چھوڑنے سے پہلے انجو اپنے ’نئے ملک ‘ پاکستان کی تعریف بھی کی۔ سوشل میڈیا پر شیئر ایک ویڈیو میں انجو نے پاکستان میں رہنے کا اپنا تجربہ شیئر کیا ہے۔ انجو نے کہا کہ جب سے میں پاکستان آئی ہوں، میرا یہاں سفر کافی اچھا رہا ہے۔ میں نے ہر دن بہت اچھا وقت گزارا ہے۔انجو نے کہا کہ یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں۔ سبھی کافی پیار اور احترام کے ساتھ ہمارا استقبال کرتے ہیں۔ وہ یہ نہیں سوچتے کہ سامنے والا شخص گھر کا ہے یا باہر کا۔
ہم جہاں بھی گئے، میں نے محسوس کیا کہ لوگ ہمارے ساتھ ایسی مہمان نوازی کرتے کہ جیسے ہم ان کے گھر کے ہی ہوں۔ یہاں کے لوگوں نے میرے ساتھ کافی اچھا سلوک کیا۔بتا دیں کہ انجو کی شادی راجستھان کے بھیواڑی میں رہنے والے اروند سے ہوئی تھی۔ اس کے دو بچے بھی ہیں۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو اروند انجو کی واپسی سے خوش نہیں ہیں۔ انجو اروند سے الگ بھی ہو سکتی ہے۔ وہیں ہندوستان واپس آنے کے بعد انجو سے آئی بی اور پنجاب پولیس کی انٹیلی جنس ٹیم نے پوچھ گچھ کی۔ اس دوران انجو نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کے لئے ہندوستان واپس آئی ہے۔پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا کہ اپنے عاشق سے شادی کرنے کے لئے اس نے پہلے اپنا مذہب تبدیل کیا اور پھر نصراللہ سے شادی کی۔



