قومی خبریں

کیا بھاجپا میں شامل ہونے والے ہیں سابق کپتان ایم ایس دھونی

ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندرسنگھ دھونی اکثر سوشل میڈیا پر خبروں میں رہتے ہیں

رانچی ،2دسمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندرسنگھ دھونی اکثر سوشل میڈیا پر خبروں میں رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی کئی تصاویر سامنے آتی ہیں جو وائرل ہوجاتی ہیں۔ اسی سلسلے میں دھونی کی ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر آگئی ہے، جوو ایک بار پھر وائرل ہورہی ہے۔دراصل دھونی کی بی جے پی لیڈروں کے ساتھ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔ اس کے وائرل ہونے کے بعد ان کی سیاست میں انٹری کی بحث تیز ہو گئی۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ رانچی جانے والے تھے اور بی جے پی کے سینئر رہنما ان کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔مہندر سنگھ دھونی بھی ایئرپورٹ کے لاؤنج میں موجود تھے اور اس دوران بی جے پی رہنماؤں نے ان سے ملاقات کی۔یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔جھارکھنڈ کے سابق ریاستی صدر اور راجیہ سبھا ایم پی دیپک پرکاش، رانچی کے ایم ایل اے سی پی سنگھ اور کانکے ایم ایل اے سمری لال وزیر داخلہ امیت شاہ کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

یہیں تینوں لیڈروں نے مہندر سنگھ سے ملاقات کی۔ دھونی کے ساتھ بی جے پی لیڈروں کی ملاقات کے بعد یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور بحث تیز ہوگئی۔ تاہم اب تک کسی بھی لیڈر کی جانب سے اس ملاقات کو لے کر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔اس سے قبل بھی دھونی کی سیاست میں انٹری کو لے کر کئی چرچے ہوئے تھے۔ اس سے قبل بھی مہندر سنگھ دھونی کو سیاست میں آنے کی کئی بار پیشکش ہو چکی ہے۔پہلی بار دھونی کو یہ آفر بی جے پی نے ہی دی تھی۔جھارکھنڈ سے مہندر سنگھ دھونی کو بی جے پی کو پارٹی میں شامل ہونے کی پیشکش کی تھی۔بی جے پی کے سابق ایم پی سنجے سیٹھ نے کہا تھا کہ دھونی چاہیں گے تو ان سے بات کی جائے گی۔سنجے سیٹھ نے کہا تھا کہ سب کچھ دھونی کی خواہش پر منحصر ہے۔خیال رہے کہ مشہور شخصیات کا سیاست میں انٹری کوئی عجیب بات نہیں ہے ، سابق میں اظہر الدین اور گوتم گمبھیر سیاست میں آچکے ہیں ۔ اگر ایم ایس دھونی بی جے پی میں شامل ہوجائیں ، تو یہ تعجب خیز بات نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button