قومی خبریں

لال قلعہ تشدد: دیپ سدھو کو 14 دن کیلیے عدالتی حراست میں بھیجا گیا

deep-sidhus-police-custody-extended-by-7-days

 

لال قلعہ تشدد: دیپ سدھو کو 14 دن کیلیے عدالتی حراست میں بھیجا گیا

نئی دہلی: (اردودنیا.اِن) 26جنوری کو تشدد کے معاملے میں گرفتار پنجابی اداکار دیپ سدھو کا ریمانڈ ختم ہونے کے بعد دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جہاں سے انہیں 14 دن کے لئے جیل بھیج دیا گیا ۔ کرائم برانچ کو دہلی کی تیس ہزاری عدالت میں دیپ سدھو کو پیش کرنا تھا لیکن اسے تہاڑ جیل میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا ۔

تہاڑ جیل میں مجسٹریٹ کے سامنے ہوا پیش

دراصل کرائم برانچ کے ذرائع کا خیال ہے کہ دیپ سدھو کو مزید ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے۔ اس لئے اسے خود تہاار میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا اور مجسٹریٹ نے اسے 14 دن کے لئے جیل بھیج دیا۔کرائم برانچ نے دیپ سدھو کا دو بار ریمانڈ لیا۔ دیپ سدھو کو دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے گرفتار کیا تھا، کیونکہ کرائم برانچ اس معاملے کی تحقیقات کر رہی تھی، اس لئے اسے کرائم برانچ کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button