سلمان خان کو دھمکیاں:لارنس بشنوئی گینگ کیخلاف بڑی کارروائی
بشنوئی جو اس وقت جیل میں ہیں۔
ممبئی، 5دسمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ای ڈی نے 5 دسمبر کو لارنس بشنوئی گینگ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں ہریانہ اور راجستھان میں کئی مقامات پر چھاپے مارے ہیں ، جس کی اطلاع افسران فراہم کی۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت تحقیقات کے حصے کے طور پر دو ریاستوں میں تقریباً 12 مقامات پر تلاشی لے رہی ہے۔نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی، ہریانہ پولیس اور کچھ دیگر ریاستی پولیس نے بشنوئی اور اس کے ساتھی ستویندرجیت سنگھ عرف گولڈی برار کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں اور چارج شیٹ داخل کی ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ان ایف آئی آر اور چارج شیٹ کی بنیاد پر کارروائی کی ہے۔ بشنوئی جو اس وقت جیل میں ہیں۔ پنجابی گلوکار سدھو موسی والا کے قتل کیس کے ملزمین میں سے ایک ہیں۔
ای ڈی ان الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ بشنوئی اور اس کے گینگ کے ارکان بھتہ خوری اور منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے ذریعے ہندوستان میں جمع کی گئی رقم کینیڈا اور دیگر ممالک میں بھیج رہے تھے جسے خالصتان کے حامی استعمال کر رہے تھے۔پنجاب کے فاضلکا کا رہنے والا بشنوئی 2014 سے جیل میں ہے۔ اسے راجستھان پولیس کے ساتھ تصادم کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے 2021 میں دہلی کی تہاڑ جیل لایا گیا تھا۔ بعد ازاں 14 جون 2022 کو پنجاب پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور 29 مئی کو پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے سلسلے میں پنجاب لے جایا گیا۔ مختلف پولس ایجنسیاں مقدمات کے سلسلے میں اسے اپنی تحویل میں لے رہی ہیں۔این آئی اے نے پہلے کہا تھا کہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بشنوئی کی قیادت میں ایک دہشت گرد، غنڈہ اور منشیات کا کاروبار کرنے والا گروہ ڈاکٹروں سمیت تاجروں اور پیشہ ور افراد سے کئی قتل اور جبری وصولی میں ملوث رہا ہے اور عوام میں خوف اور دہشت کا ماحول پیدا کیا گیا ہے۔غور طلب ہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ایک بار پھر گینگسٹر لارنس بشنوئی نے دھمکی دی تھی۔ اس کے بعد ممبئی پولیس نے سلمان کی سیکورٹی بڑھا دی تھی، سلمان خان کو وائی+ سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔



