بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

رانچی : وزیراعلیٰ کے قافلے پر حملہ کا معاملہ

رانچی کے وارڈ کونسلر نے 50 دن کے بعد سیول کورٹ میں کی خودسپردگی

وزیراعلیٰ کے قافلہ پر حملہ کا معاملہ 

رانچی: (اردودنیا.اِن)وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کے قافلے پر حملے کے سلسلے میں منگل کو رانچی کے وارڈ کونسلر روشنی کھل کھو نے رانچی سول کورٹ میں خودسپردگی کردی ہے، وہ پچھلے 50 دن سے فرار تھی۔ پولیس کا دباؤ بڑھنے کے بعد اسے عدالت میں خودسپردگی کرنی پڑی۔اس کی گرفتاری کے لئے پولیس مسلسل چھاپے مار کی جارہی تھی۔

رانچی کے وارڈ کونسلر نے 50 دن کے بعد سیول کورٹ میں کی خودسپردگی

روشنی نے جوڈیشل مجسٹریٹ ابھیشیک پرساد کی عدالت میں خودسپردگی کی ہے ، اس کے بعد اسے 14 دن عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا۔ انہوں نے خودسپردگی سے قبل ضمانت کی درخواست بھی دائر کی تھی، لیکن ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اس نے خودسپردگی کا فیصلہ کیا۔ خیال رہے کہ روشنی کھل کھو پر خودسپردگی کا دباؤ مسلسل بڑھتا جارہا تھا۔

رانچی پولیس کے مطابق وزیر اعلی کے قافلے پر حملہ کے واقعے کے بعد 72 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کئے گئے تھے ، جن میں سے 38 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دو افراد نے عدالت میں خودسپردگی کی ہے ، اس میں سے 8 کو ضمانت مل چکی ہے۔

خیال رہے کہ 4 جنوری کو ہرمو بائی پاس کے کشور گنج چوک پر وزیر اعلی کے قافلے کو روکنے کی کوشش کی گئی، اس دوران مشتعل ہجوم نے قافلے میں شامل گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی تھی، اور سنگ باری کی بھی تھی، جس میں کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button