سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

بے شمار فوائد,سرسوں کے تیل کے غرارے-فرحین عدنان بنگلور

سرسوں کا تیل آپ کے دانتوں کو مضبوط اور محفوظ بناتا ہے

سرسوں کا تیل یوں تو کھانا پکانے، اچار ڈالنے اوربالوں کی نشونما میں کام آنے والی چیز ہے۔ اس کے بے شمار فوائد ہیں جن سے سب واقف بھی ہیں۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سرسوں کے تیل سے کلی یا غرارے کئے ہیں؟ اس کے فائدے اگر آپ جان لیں تو آپ اس کو اپنا معمول بنا لیں گے۔ سرسوں کے تیل میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو کہ منھ اور پیٹ کے جراثیموں کا خاتمہ کرتی ہیں اور کئی بیماریوں سے نجات کا ذریعہ بنتی ہیں۔ اس میں مونوان سیچوریٹڈ اور پولی ان سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں جو کہ دل، جلد اور بالوں کے لئے مفید ہیں۔ سرسوں کے تیل سے غرارے کرنے کے کیا فائدے ہیں آئیے ہم جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

دانت کیلئے

کیا آپ جانتے ہیں کہ سرسوں کا تیل آپ کے دانتوں کو مضبوط اور محفوظ بناتا ہے۔ اس کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیت دانتوں کے ساتھ مسوڑھوں کے مسائل بھی حل کرتی ہے۔ اگر آپ کے دانت کسی بھی بیماری کی وجہ سے خراب ہورہے ہیں تو سرسوں کے تیل کی کلی کرنے سے ان میں بہتری آسکتی ہے۔ اپنے دانتوں میں برش کر کے سرسوں کے تیل سے کلی یا غرارے کر لیں دانتوں کے سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔

پیٹ کے کیڑوں کیلئے

جن بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہوتے ہیں اور اس کی وجہ سے وہ پیٹ کے درد اور دوسری بیماریوں میں مبتلا رہتے ہیں تو ان کے لئے بھی یہی مشورہ ہے کہ وہ سرسوں کے تیل کے غرارے کریں۔ پیٹ کے کیڑوں کی وجہ عموماً منہ میں موجود بیکٹیریا ہوتے ہیں، جوکہ غذا کے ساتھ پیٹ میں چلے جاتے ہیں، اورپریشانی کا باعث بن جاتے ہیں۔ سرسوں کے تیل کی اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل پروپرٹیز کیڑوں کوختم کرنے میں مددگار ہیں۔

منہ کے چھالوں کیلئے

کچھ لوگوں میں یہ بیماری ہوتی ہے کہ ان کے منہ میں چھالے بار بار نکل آتے ہیں جو کہ بہت تکلیف دہ ہوجاتے ہیں۔ اس سے کھانے پینے میں بھی پریشانی ہوتی ہے۔ سرسوں کے تیل میں موجود غذائی اجزاء ان بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد کرتے ہیں جو کہ منہ کے چھالوں کا سبب بنتے ہیں۔

نزلہ زکام اور بخار کیلئے

نزلہ زکام، بخار بارہ مہینوں کی بیماری ہے، ہر موسم میں کسی نہ کسی وجہ سے نزلہ زکام پھیلا رہتا ہے۔ ایسے میں سرسوں کے تیل سے غرارے کرنا بہت سکون پہنچاتا ہے، اس میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو بدلتے موسم کے اثرات کو کم کرتے ہیں اور وائرل انفیکشنز میں فائدہ پہنچاتے ہیں۔

نوٹ: کسی بھی نئی چیز کے استعمال سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرلیں کہ کیا یہ آپ کے لئے مفید ثابت ہو سکتا ہے کہ نہیں۔


سرسوں سے علاج

سرسوں برصغیر پاک و ہند میں کثرت سے پائی جاتی ہے۔ اس کا تیل ذائقے میں ہلکی کڑواہٹ لئے ہوتا ہے لیکن فائدوں سے بھرپور سرسوں کا تیل کھانا پکانے سے لے کر جسم کی مالش تک میں استعمال کیا جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو اسی عام سے تیل کا مزید استعمال بتائیں گے جن سے آپ کئی مشکلات حل کرسکتے ہیں۔

دمے اور اٹیک کے وقت انسان کو سانس لینے میں اتنی دقت ہوتی کے اکثر جان بھی چلی جاتی ہے۔ خاص طور پر سردی کا موسم دمے کے مریضوں کے لئے خطرناک ہوتا ہے۔ اس موسم میں سونے سے پہلے سرسوں کا تیل گرم کرکے مریض کے سینے پر مالش ضرور کریں۔

آدھا چائے کا چمچ سرسوں کا تیل لیں، ایک چٹکی ہلدی اور ایک چٹکی نمک ملا کر دانت اور مسوڑھے پر اچھی طرح لگائیں اور انگلیوں سے مل کر تھوڑی دیر چھوڑ دیں۔ کچھ دیر گزرنے کے بعد کلی کر لیں۔ اس سے منہ کے اندر کا انفیکشن، سوجن اور دانت کا درد کم ہونے میں مدد ملتی ہے۔

سرسوں کے تیل میں چھلا ہوا لہسن اور لونگ ڈال کر ہلکی آنچ پر کچھ دیر پکائیں اور بغیر چھانے محفوظ کرلیں۔ اس آمیزے کو روزانہ سونے سے پہلے ہلگا گرم کرلیں اور تلوے پر مساج کریں۔ کچھ دن اس کے استعمال سے نزلہ اور زکام سے جان چھوٹ جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button