قومی خبریں

حکومت طبی شعبوں میں چار محاذوں پر کام کر رہی ہے: وزیر اعظم مودی

مودی نے کہا کہ دنیا نے کوویڈ 19 عالمی وبا کے دوران ہندوستان کے صحت کے شعبے کی طاقت دیکھی ہےحکومت طبی شعبوں میں چار محاذوں پر کام کر رہی ہے: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی : (اردودنیا.اِن)وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کے روزکہاہے کہ ان کی حکومت ملک میں صحت کی دیکھ بھال کے لیے ایک جامع نقطہ نظر اپنارہی ہے ، جس میں صرف علاج ہی نہیں طبی نظام کوبہتر بنانے پر توجہ دی جارہی ہے۔مودی نے صحت کے شعبے میں مرکز کے بجٹ کی شقوں کو موثر طریقے سے نافذ کرنے کے سلسلے میں منعقدہ ایک ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ صحت کے شعبے کے لیے مختص بجٹ اب غیر معمولی ہے اور اس سے اس شعبے سے حکومت کی وابستگی کی عکاسی ہوتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہاہے کہ صحت کی دیکھ بھال کی اگلی سطح تک قابل رسائی بنانے کی ضرورت ہے ، جس کے لیے جدیدٹکنالوجی کے استعمال میں اضافہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاہے کہ ہندوستان کو صحت مند رکھنے کے لیے ، حکومت کوبیماریوں سے بچاؤ،سب کے لیے صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کو یقینی بنانا ، صحت کی دیکھ بھال کے انفراسٹرکچر کے معیار اور مقدار کو بڑھانااور مسائل پر قابو پانے کے لئے مشن موڈ میں کام کرنا ہے۔

مودی نے کہا کہ دنیا نے کوویڈ 19 عالمی وبا کے دوران ہندوستان کے صحت کے شعبے کی طاقت دیکھی ہے اور اس شعبے میں ہندوستان کا احترام بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہاہے کہ مستقبل میں ہندوستانی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کی مانگ میں دنیا بھر میں اضافہ ہوگا۔مودی نے کہاہے کہ ہندوستان کوبھارت میں تیار کی جانے والی ویکسین کی بڑھتی مانگ کے لیے تیاررہناچاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button