چہرے کی ورزش کریں، آنکھوں کو پھیلائیں اور کسی جگہ کو غور سے دیکھیں۔ اپنے چہرے کو اسی حالت میں دس سیکنڈز کے لیے رکھیں پھر رلیکس ہو جائیں۔ اس عمل کو پانچ بار دہرائیں۔ فش فیس بنائیں۔ گالوں کو اندر کی طرف کھینچیں۔ اس ورزش کو بھی ایک بار میں پانچ بار کریں۔ لمبی سانس کھینچیں اور ہو نٹوں کو بھینچ لیں۔ اب ہوا کو دائیں اور بائیں جانب دھکیلیں۔ اسے پانچ منٹ تک جاری رکھیں۔ اوپر کی طرف دیکھیں اور زور سے سانس باہر نکالیں۔ یہ گالوں کی ہڈی کو خوبصورت بنانے کے لیے ایک اچھی ورزش ہے۔ سب سے بہترین ورزش مسکرانا ہے۔ آپ جتنا مسکرائیں گے چہرہ اتنا ہی شیپ میں رہے گا۔ پانی چربی گھلانے کے لیے بہترین غذا ہے۔ پانی وافر مقدار میں پینے سے نہ صرف وزن کم ہوتا ہے بلکہ انسان کئی اقسام کی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔ پانی سے جلد صاف ستھری اور جسم فاضل مادوں سے پاک رہتا ہے۔
اگر آپ چہرے کی چربی کم کرنا چاہتے ہیں تو صحیح غذا کا استعمال بہت ضروری ہے۔ اس سے آپ کے جسم کو ضروری غذائیت اور توانائی بھی مہیا ہوتی رہتی ہے۔ اپنی خوراک میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھائیں۔ کھانا ہمیشہ وقت پر کھائیں۔ رات کو دیر میں کھانا کھانے سے وہ صحیح طرح ہضم نہیں ہو پاتا جو کہ چہرے پر سوجن کا باعث بنتا ہے۔ فائبر سے بھر پور غذالیں۔
نیند مکمل نہ ہونے سے چہرے پر سوجن رہنے لگتی ہے۔ وقت پر مکمل نیند لینے سے صحت بھی اچھی رہتی ہے۔ کم از کم آٹھ گھنٹے کی نیند اچھی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے۔ اگر اتنی نیند نہ لی جائے تو جلد لٹکنے لگتی ہے اور آنکھوں کے نیچے حلقے پڑنے لگتے ہیں۔
چیونگ گم چبانے سے چہرے کی چربی کم ہوتی ہے۔ یہ چہرے کو شیپ میں لانے کیلئے بہترین ورزش ہے۔ البتہ چیونگ گم شوگر فری استعمال کریں۔ ریگولر مساج سے چہرے کا وزن تیزی سے گھٹتا ہے۔ اس سے چہرے میں آکسیجن اور خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔ مہینے میں ایک سے دو بار چہرے کا مساج کرانے سے چہرہ شیپ میں رہتا ہے۔ چہرے کو سلم رکھنے کیلئے تمباکو نوشی اور سگریٹ نوشی سے گریز کریں۔



