سرورققومی خبریں

مرکزی حکومت کی من مانی نہیں چلے گی، کسان یونین صدر نریش ٹکیت

زرعی قوانین کو حکومت کو واپس لینا ہوگا،بھارتیہ کسان یونین صدر نریش ٹکیت کاموت تک تحریک جاری رکھنے کاعزم

ہاپوڑ: (اردودنیا.اِن)بھارتی کسان یونین (بی کے یو) کے قومی صدر نریش ٹکیت نے منگل کے روز کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی من مانی نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت تینوں زرعی قوانین کو واپس لیتی ہے تو کسان مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔

نریش ٹکیت یہاں ببی نگر کا دورہ کرتے ہوئے گاؤں دھنورا میں بھاکیو کے ڈویژنل سکریٹری ڈنیشور تیاگی کی رہائش گاہ پر مختصر طور پر آئے اور میڈیا سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے حکومت تینوں قوانین کو واپس لے اور کم سے کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) پر قانون بنائے، جب تک کہ ان شرائط کو پورا نہیں کیا جاتا، کسان پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

نریش ٹکیت نے کہا کہ یہ تحریک غیر معینہ مدت کی ہے، جو موت تک جاری رہے گی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ تینوں زرعی قوانین کسانوں کے حق میں نہیں ہیں اور حکومت بھی اس کو جانتی ہے، لیکن اپنی ضد کی وجہ سے وہ کسانوں کی بات سننے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

ٹکیت نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی میں بہت سے لیڈران موجود ہیں جو اس مسئلے کو حل کرسکتے ہیں، لیکن ان پر بھی دباؤ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ضد ترک کردے تو کسان مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زرعی قوانین کو حکومت کو واپس لینا ہوگا،

جب تک کہ اس شرط پر غور نہیں کیا جاتا، کسان پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کسانوں کو بہت سے نام دے رہی ہے، جو کسانوں کی توہین ہے، لیکن حکومت یہ بھول گئی ہے کہ کسانوں کا استحصال کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ اس کا نتیجہ اسے بھگتنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button