قومی خبریں

راہل گاندھی نے مودی حکومت کی پالیسیوں پر اٹھائے سوال بیروزگاری اور مہنگائی کے با عث پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں ہوئی کوتاہی

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ وزیر داخلہ ایوان میں بیان نہیں دینا چاہتے

نئی دہلی،16دسمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں نقب زنی کو لے کر کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے مرکز کی مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوال اٹھائے ہیں۔راہل نے کہا کہ سیکورٹی میں نقب زنی ہوئی۔ ایسا کیوں ہوا، کیونکہ اس ملک میں بے روزگاری ایک بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے نوجوانوں کو روزگار نہیں مل رہا ہے۔ اس واقعے کی وجہ بے روزگاری اور مہنگائی ہے۔

وہیں، دوران کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ وزیر داخلہ ایوان میں بیان نہیں دینا چاہتے۔ وہ میڈیا میں اس معاملے پر بیانات تو دے رہے ہیں لیکن ایوان کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے ایوان میں بات نہیں کرتے۔ یہ بھی کہا کہ وہ کانگریس کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں، نہروجی اور گاندھی جی کو نشانہ بنا کر ووٹ مانگتے ہیں۔قبل ازیں، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی کہا کہ جب میڈیا نے نوجوانوں کے اہل خانہ سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ یہ تمام نوجوان بیروزگاری کی وجہ سے ناخوش ہیں، تو انہوں نے چھلانگ لگا دی۔ نوکری نہیں مل رہی تھی تو گونگی بہری حکومت کو جگانے کے لیے ایوان میں کود پڑے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button