قومی خبریں

پارلیمنٹ سیکورٹی میں نقب زنی: میرا بیٹا ملزم نہیں ، ہم اس کیخلاف کورٹ جائیں گے،ملزم للت جھا کے والد

دیوآنند جھا نے کہا کہ میرا بیٹا بہت اچھا لڑکا ہے

نئی دہلی،16دسمبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ان دنوں پولیس پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں نقب لگانے کی واردات کے ماسٹر مائنڈ للت جھا سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ للت جھا کے ساتھ اس معاملے میں ملوث دیگر ملزمان سے بھی پوچھ تاچھ جاری ہے۔ دریں اثنا، للت جھا کے والد دیوآنند جھا نے کہا کہ ان کا بیٹا ملزم نہیں ہے اور وہ اسے ملزم بنانے کیخلاف عدالت میں جائیں گے۔ خیال رہے کہ للت جھا کے والدین پہلے کولکاتا میں رہتے تھے لیکن ان دنوں وہ دربھنگہ ضلع میں اپنے آبائی گاؤں آئے ہوئے ہیں۔

دیوآنند جھا نے کہا کہ میرا بیٹا بہت اچھا لڑکا ہے۔ وہ سب کی مدد کرتا تھا۔ وہ بی اے پاس پاس ہے اور اسے اس پر ایوارڈ بھی ملا تھا۔ للت کوچنگ سینٹر میں پڑھایا کرتا تھا۔ یہ واقعہ گزشتہ روز سامنے آیا، اس کی گرفتاری کا انکشاف ہوا ہے۔ ہمیں کسی اور سے معلومات ملی ہیں، ہم سب کولکاتا میں رہتے ہیں۔ میں ایک پنڈت ہوں۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ ملزم ہے، ہم اس کی گرفتاری کے خلاف عدالت جائیں گے۔وہیں للت جھا کی ماں نے کہا کہ ہمارا بیٹا بہت اچھا ہے،ہم کچھ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ایسا کیا ہوا، ہمیں اس بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button