
بنگلورو:(اردودنیا.اِن)بنگلورو میں ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس میں 10 مریضوں کو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ،ایک بیان میں بنگلور میونسپل کارپوریشن کے کمشنر این منجوناتھ پرساد نے بتایا کہ ایس جے آر واٹر مارک اپارٹمنٹ میں 15 فروری سے 22 فروری کے درمیان انفیکشن کے دس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اس کیمپس میں 9 بلاکس ہیں جن میں تقریباً1500 لوگ رہتے ہیں۔ عہدیدار کے مطابق انفیکشن کے کیسزسامنے آنے کے بعد چھ بلاک کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔بنگلورو میں ایک اپارٹمنٹ میں 113 افراد کوکورونا پوزیٹیوپائے جانے کے بعد یہ واقعہ سامنے آیا۔ اس علاقے کو کنٹینمنٹ زون قرار دیا گیا تھا جب اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو کورونا سے متاثرہ پایا گیا تھا۔
عہدیداروں کے مطابق علاقے میں کورونا کیسز میں یہ اضافہ دو سالگرہ کی پارٹیوں کے انعقاد کے بعد ہوا ہے۔ علاقے میں دو دن کے اندر تقریبا دو درجن نئے کیسزرپورٹ ہونے کے بعد ایک بڑے پیمانے پر کورونا تفتیشی مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔ جس کے بعد پورے علاقے کو سیل کرنے کا حکم دیا گیا۔ واضح رہے کہ کہ گذشتہ سال کے آخر میں ہندوستان میں روزانہ ایک لاکھ سے زیادہ کیسز دیکھنے کو مل رہے تھے ،
جبکہ گزشتہ دنوں اس پر کنٹرول کیا گیا اور ایک دن میں 10000 سے بھی کم کیسزرہ گئے ۔ لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے اس میں ایک بار پھر تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے ، جس نے سب کی پریشانیوں کو بڑھا دیا ہے۔



