تلنگانہ کی خبریں

ہنمکنڈہ کے مسلم خاندان کی چیف منسٹر ریونت ریڈی نے بروقت مدد کی

کینسر کے علاج کے تمام اخراجات حکومت برداشت کریگی، ریاستی وزیر کونڈہ سریکھا کی کامیاب مساعی

حیدرآباد:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ہنمکنڈہ سے تعلق رکھنے والے ایک مسلم خاندان کی بروقت مدد کرتے ہوئے فرزند کے بون کینسر علاج کے اخراجات حکومت کی جانب سے ادا کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہنمکنڈہ ضلع سے تعلق رکھنے والے محمد نسیم احمد اور ان کی اہلیہ کو دو لڑکے ہیں۔ چھوٹے فرزند محمد عادل احمد کو کچھ عرصہ سے بون کینسر کا عارضہ لاحق ہوچکا ہے۔ علاج کیلئے لاکھوں روپئے کی ضرورت پڑتی ہے اور پریشان حال خاندان نے ریاستی وزیر کونڈہ سریکھا سے ملاقات کرتے ہوئے اپنی بپتا سنائی۔ کونڈہ سریکھا نے فوری چیف منسٹر ریونت ریڈی کو غریب خاندان کے مسائل سے واقف کرایا۔

چیف منسٹر نے فوری طور پر عہدیداروں کو ہدایت دی کہ لڑکے کے علاج کے تمام اخراجات حکومت کی جانب سے ادا کئے جائیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ غریب افراد کو حکومت بہتر علاج کی سہولتیں فراہم کرنے میں یقین رکھتی ہے۔ کونڈہ سریکھا نے کہا کہ علاج کیلئے پریشان حال خاندانوں کی حکومت کی جانب سے مدد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بھلائی ریونت ریڈی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

کانگریس کی عوامی حکومت ہے اور ریونت ریڈی ایک خادم کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کو بہتر علاج کی فراہمی کیلئے کانگریس نے آروگیہ شری کے تحت مفت علاج کی حد کو 5 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کردیا ہے۔ وزیر جنگلات و ماحولیات کونڈہ سریکھا کی انسانی ہمدردی پر محمد نسیم احمد اور افراد خاندان نے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button