بین الاقوامی خبریںسرورق

غزہ میں اسرائیلی بمباری میں ہلاک تین اسرائیلیوں کے متعلق حیران کن انکشاف

کیمرے نے کام جاری رکھا اور ایک قیدی کی آواز کو ریکارڈ کرلیا

مقبوضہ بیت المقدس،22دسمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں غلطی سے تین اسرائیلی قیدیوں کی ہلاکت کے اعتراف کے بعد اس حوالے سے نئی معلومات سامنے آئے ہیں۔یہ تفصیلات فوجی کتے پر نصب GoPro کیمرہ کی فوٹیج سے متعلق ہیں ،جسے اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے الشجاعیہ محلے میں چھوڑا تھا۔ اس میں تین قیدیوں میں سے ایک 28 سالہ یوتام حاییم،22 سالہ سامر طلالقہ اور 26 سالہ ایلون شمریز کی طرف سے مدد کے لیے پکارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیمرے کے مواد کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ فوج نے غلطی سے ہلاک ہونے والے قیدیوں میں سے ایک کو اپنی موت سے پانچ دن پہلے مدد کے لیے چیختے ہوئے سنا۔تینوں کی موت کے بارے میں فوجی تحقیقات سے سامنے آنے والی تفصیلات میں پتہ چلتا ہے کہ فوج نے اس علاقے کی ایک عمارت کی تلاشی کے لیے ایک کتے کو بھیجا۔ اسرائیلی فورسز کو اس عمارت کے اندر سے فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تاہم کتا لڑائی کے دوران مارا گیا تھا تاہم کیمرے نے کام جاری رکھا اور ایک قیدی کی آواز کو ریکارڈ کرلیا تھا۔ اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے آواز لگانیوالا ’ایلون شمریز‘ تھا جو عبرانی میں مدد کے لیے پکار رہا تھا۔تاہم استقبالیہ مرکز کی جانب کتے کے کیمرے سے نشر ہونے والی ویڈیو کو بہ ظاہر اس وقت مانیٹر نہیں کیا گیا۔ اس لیے بعد میں اسرائیلی فوجی علاقے سے نکل گئے۔پھر پانچ دن بعد شمریز، طلالقہ اور حاییم نے ’آئی ڈی ایف‘ فورسز سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ فرینڈلی فائرنگ سے مارے گئے۔

دو روز قبل جب کتے کی نعش برآمد ہوئی تھی تب تک ویڈیو نہیں ملی تھی۔قابل ذکرہے کہ تینوں نوجوانوں نے گذشتہ ہفتے ایک عمارت کو چھوڑ دیا تھا جب کہ ان میں سے ایک نے سفید کپڑا لہرایا تاہم اسرائیلی فورسز نے ان پر گولیاں چلا دیں۔بعد ازاں اسرائیلی فوج نے واقعے کا اعتراف کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ وہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات کا آغاز کرے گی۔


غزہ کی پٹی میں 40 اسرائیلی فوجی زخمی، 8 کی حالت تشویشناک

مقبوضہ بیت المقدس،22دسمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)اسرائیلی فوج نے جمعرات کو اعلان کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی لڑائی میں اس کے 40 فوجی زخمی ہوگئے جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔ اخبار ہارٹز کی رپورٹ کے مطابق فوج نے بتایا ہے کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد 1929 ہوگئی ہے۔غزہ میں 27 اکتوبر سے زمینی آپریشن کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی اعلان کردہ تعداد 137 ہو گئی ہے۔اسرائیلی حکام کے مطابق 7 اکتوبر کو حماس کے ایک غیر معمولی حملے کے جواب میں اسرائیل نے تباہ کن بمباری شروع کی اور غزہ پر مکمل محاصرہ نافذ کر دیا تھا۔

اس کے بعد سے غزہ کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائیوں میں تقریباً 20,000 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ممکنہ طور پر ہزاروں لاشیں اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔ اس جنگ کے باعث غزہ کی تقریبا تمام 23 لاکھ کی آبادی بے گھر ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button