متحدہ عرب امارات میں سال نو پر یکم جنوری کو ہوگی عام تعطیل
یکم جنوری کو سرکاری اور نجی اداروں میں عام تعطیل ہوگی
دبئی،22دسمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ سال نو کی خوشی میں یکم جنوری 2024 کو عام تعطیل ہوگی۔امارات الیوم اخبار کے مطابق وزراء کونسل کی جانب سے منظور ہونے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نئے سال پرسرکاری اورنجی شعبے میں یکم جنوری کو عام تعطیل کی جائے۔ سرکاری اورنجی اداروں میں 2 جنوری کو کام کا آغاز کیا جائے گا جبکہ یکم جنوری کو تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔
دریں اثنا اماراتی نیوز ایجنسی ’وام‘ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اتھارٹی برائے انسانی وسائل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امارات کے تمام سرکاری اورنجی اداروں میں نئے عیسوی سال 2024 کے پہلے دن یکم جنوری کو سرکاری اور نجی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔اس ضمن میں وزارت کی جانب سے اماراتی شہریوں اوریہاں رہنے والے غیرملکیوں کو نئے سال کی پیشگی مبارک باد پیش کی گئی ہے۔واضح رہے اس حوالیسے امارات میں ہربرس کی طرح امسال بھی سال نو پرجشن منعقد کیا جائے گا اس ضمن میں مختلف مقامات پرآتش بازی کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔



