جمعیۃ علماء شہر اورنگ آباد کے زیر اہتمام جلسہ اصلاح معاشرہ کاکامیاب انعقاد
24؍ فروری (اردونیا.اِن): بڑھتے ہوئے جرائم اور نوجوانوں کو نشہ کی لت سے روکنے اور لڑکیوں کو صحیح تعلیم و تربیت کے ضمن میں جمعیۃ علماء شہر اورنگ آباد کی اصلاح معاشرہ مہم جاری ہے ۔ مہاراشٹر جمعیۃ علماء کے اکابرین کے مرضی و منشاء کو مد نظر رکھتے ہوئے عباس فنکشن ہال روشن گیٹ مورخہ 20؍ فروری بروز سنیچر بعد نماز مغرب جلسہ منعقد کیا گیا جس میں شہر و دیگر ریاست کے علماء نے خطاب کیا ۔
اللہ کے نبی محمد ﷺ سے سچی محبت کے بغیر ایمان کامل نہیں ہوتا ،نبی ﷺ سے محبت ہوگی تو دین کا کام کرنے میں آسانی ہوگی :سید محمد اظہر مدنی
مولانا سید محمد اظہر مد نی (فرزند مولانا سید محمد ارشد مدنی دامت برکاتہم )نے خطاب میں کہا کہ مومن کے لیے سب سے پہلی شرط ہیکہ اللہ کے نبی محمد ﷺ سے سچی محبت،اس کے بغیر ایمان کامل نہیں ہوتا ۔ نبی ﷺ سے محبت ہوگی تو دین کا کام کرنے میں آسانی ہوگی ۔ زندگی کے تمام شعبوں میں مزہ آئے گا اور آخرت کی زندگی درست ہوگی ۔ اسی کے ساتھ ممبئی سے تشریف لائے ہوئے مہمانان مولانا مفتی حفیظ اللہ قاسمی ، حضرت مولانا مفتی محمد یوسف قاسمی نے بھی خطاب کیا ۔
والدین کی ذمہ داری ہیکہ ایسے حالات میں اولاد کی صحیح تربیت کریں دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم سے واقف کرائیں : مولانا فاروق وستانوی
یہ جلسہ حضرت مولانا فاروق وستانوی کی صدارت میں چلتا رہامولانا نے اپنے صدارتی خطاب میں مختصر مگر جامع انداز میں اپنے کلمات پیش کئے ملت کو قیمتی مشورہ سے نوازہ ۔انہوں نے کہا کہ والدین کی ذمہ داری ہیکہ ایسے حالات میں اولاد کی صحیح تربیت کریں دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم سے واقف کرائیں بڑوں کا ادب کریں اور پیارے نبی محمد ﷺ کی زندگی کو آئینہ بنا کر اپنی زندگی گزاریں ۔
شہر کے تمام مسلکوں کے علماء کرام کا بہترین اتحاد کا مظاہرہ
جمعیۃ علماء نے اس جلسہ میں تمام مسلک کے علماء کو مدعو کیا تھااور سبھی علماء نے اس جلسہ میں سماج کی برائیوں کو ختم کرنے کیلئے بہترین اتحاد کا مظاہرہ کیا جوملت کیلئے نہایت ہی خوش عین اور فائدہ بخش ہوگی۔
جمعیۃ علماء اورنگ آباد نے نوجوانوں کو نشے کی لت سے بچانے ، اور نوجوان لڑکے لڑکیوں میں دینداری اور عمدہ اخلاق ، والدین اور بڑوں کا ادب کرنے کی ترغیب اس آواز کو بلندکرتے ہوئے جمعیۃ علماء شہر اورنگ آباد نے صدر حافظ عبدالعظیم کی نگرانی میں جلسہ اصلاح معاشرہ کا انعقاد کیا ۔
حافظ عبدالعظیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم بچوں میں بڑھتی ہوئی نشہ کی لت سے نوجوان نسل کو بچانے کے لیے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی طرز پر جمعیۃ علماء شہر اورنگ آبا دنے بھی اس مہم کو شروع کیا ہے جس میں اصلاح معاشرہ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ۔
انہوں نے اپنے خطاب میں جمعیۃ علماء کی کارکردگی بیان کی جمعیۃ علماء کے ارکان کو مبارکباد پیش کیا آخر میں انہوں نے ایسے نازک حالات میں بھی جمعیۃ علماء کے اس جلسہ کو پر میشن دینے کے لیے پولس محکمہ اور دیگر سرکاری محکمہ کا شکریہ ادا کیا ۔
جلسہ کو ہر طرح کا تعائون دینے والے نوجوانان اور ارکان جمعیۃ ، علماء کرام،ائمہ کرام ، صدور ،سبھی مسلک کے علماء کرام و عام وخواص شخصیات اور عوام النا س کا شکریہ اداکیا۔ شہر کے عام و خواص حضرات سے جمعیۃ علماء اورنگ آباد نے اس مہم میں ہر طرح سے تعائون پیش کرنے کی درخواست کی ۔
انجینئر واجد قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ والدین اپنی اولادکی تربیت دینی معاشرہ میں رہ کر کریں ، بچو کی تعلیم اور معاشرتی زندگی پر دھیان دیں ۔ مولانا شریف نظامی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ کی سنتوں پر عمل پیر ا ہوں ۔ہمارے پیارے نبی ﷺ سے سچی محبت یہی کہ
ہم نبی کریم ﷺ کی سنتوں پر عمل کریں۔
اس کے بعد مولانا عتیق الرحمن شیرازی سلفی نے معاشرہ میں بگاڑ اور نوجوان بچوں میں نشہ کی لت ،دین سے دوری پر مختصر مگر جامع انداز میں اورنگ آباد کے شہر یان کو متوجہ کرایا ۔
اسی طرح سبھی آئے ہوئے مہمانان نے سبھی مسلکوں کے اتحاد پر جمعیۃ علماء اورنگ آباد کی کاگرکردگی کے لیے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اورنگ آباد کے اس بہترین اتحاد کی وجہ سے صرف مہاراشٹر کے دیگر اضلاع ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں اس اتحاد کا اثر بہت جلد ہمارے معاشرہ میںنظر آئے گاان حالات میں ہمیں متحد ہونا بہت ضروری ہے جس طرح سے اورنگ آباد شہر کی عوام یکجا ہیں( متحد ہیں )اسی طرز پر ہم پورے ملک میں اتحاد قائم کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے ۔
مصطفی خان (خازن جمعیۃ ) نے استقبالیہ کلمات پیش کئے ۔ عتیق پالود کر نے شہر میں بڑھ رہے برائیوں کا ذکر کرتے ہوئے ان برائیوں کو روکنے کی حاضرین سے گزارش کی ۔
حافظ عیسی نے اپنے اطراف کے ماحول کو درست کرنے کے طرف توجہ دلائی ۔ جلسہ کی نظامت حافظ اقبال انصاری نے بحسن و خوبی انجام دی ۔
حافظ اقبال انصاری نے چند کلمات پیش کئے انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے حالا ت دن بہ دن بدتر ہوتے جارہے ہیں شہر میں 144نافذ ہے ایک دن پہلے تک جلسہ ہوگا یا نہیں لیکن اللہ نے ہماری دعا سن لی اور جمعیۃ علماء شہر اورنگ آباد کی محنت کا نتیجہ رہا کہ جلسہ کامیاب رہا۔




