قومی خبریں

کشمیر میں شدید سردی، پانی کے ذخائر اور پائپ لائنیں منجمد

کئی مقامات پر پانی سپلائی کی لائنیں بھی منجمد ہو گئیں

سری نگر،22دسمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) کشمیر میں سردی کی لہر نے جمعہ کو اپنی گرفت مضبوط کر لی۔ سردی کے باعث وادی میں پانی کے ذخائر منجمد ہو گئے۔ اور کئی مقامات پر پانی سپلائی کی لائنیں بھی منجمد ہو گئیں۔ جمعہ کو چلائی کلاں نامی شدید سردی کے 40 دن کے طویل عرصے کا دوسرا دن تھا، یہ مدت 30 جنوری کو ختم ہوگی۔وادی میں جھیلیں جزوی طور پر منجمد ہو گئی ہیں۔ ملاحوں نے سری نگر شہر کی ڈل جھیل میں جزوی طور پر جمے ہوئے پانی سے اپنا راستہ بنالیا ہے۔ پورے علاقے میں لوگوں کو پینے کے پانی کے پائپوں کے گرد آگ جلاتے ہوئے دیکھا گیا۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.3 ڈگری سیلسس درج کیا گیا، جبکہ گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب منفی ایک ڈگری اور منفی 4.8 ڈگری سیلسس درج کیا گیا۔لداخ خطہ کے لیہہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 14.4 ڈگری سیلسیس، کرگل میں منفی 9.9 اور دراس میں منفی 12.3 ڈگری سیلسیس رہا۔ جموں شہر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سیلسیس، کٹرا میں 7.9، بٹوٹ میں 6.3، بھدرواہ میں 3.5 اور بانہال میں 3.8 ڈگری سیلسس رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button