
ریاض میں بیوی کو ذبح کرنے والے شوہر کو سزائے موت کا حکم
عدالت میں جرم ثابت ہونے پر اس کے خلاف فیصلہ کیا گیا تھا
ریاض، 25دسمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)سعودی وزارت داخلہ نے ریاض کے علاقے میں اپنی بیوی کو چاقو سے قتل کرنے کے ایک مجرم کو قصاص میں قتل کرنے کی سزا سنا دی ہے۔وزارت نے وضاحت کی کہ قاتل نے اپنی بیوی کو چاقو سے ذبح کرکے قتل کیا۔ دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تو اس نے اپنی بیوی کو قتل کرکے اس کی لاش کو چھپا دیا تھا۔سکیورٹی حکام مجرم کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہے۔ دوران تفتیش سفاک شہری پر جرم کے ارتکاب کا الزام عائد کیا گیا اور اسے مجاز عدالت میں بھیج دیا گیا۔
عدالت میں جرم ثابت ہونے پر اس کے خلاف فیصلہ کیا گیا تھا۔وزارت داخلہ نے کہ جرم کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مجرم کے لیے سخت سزا تجویز کی گئی اور اب اسے قصاص میں قتل کیا جائے گا۔ اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔ یہ فیصلہ شریعت کے مطابق کیا گیا تھا۔وزارت داخلہ نے سعودی عرب کی حکومت کی سلامتی کے قیام، انصاف کے حصول اور ہر اس شخص پر خدا کے احکام کو نافذ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جو بے گناہوں پر حملہ کرتا ہے یا ان کا خون بہاتا ہے۔



