ایران اسرائیل پر سائبرحملے کے لیے کیا کررہا ہے؟
میلویئر پھر ڈیٹا چوری کرے گا اور اسے کمپیوٹر سے حذف کر دے گا۔
دبئی، 27دسمبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک بریگیڈیئر جنرل راضی موسوی کے قتل کا جواب دینے کی ایرانی دھمکیوں کے بعد اسرائیل میں سائبر سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے اطلاع دی ہے کہ ایران نے سائبر حملے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔’ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ نے ایک نئے ایرانی سائبر حملے کا انکشاف کیا ہے جو اسرائیلی تنظیموں کو نقصان دہ سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ سافٹ ویئر معلومات کو چوری اور حذف کر دیتا ہے۔
اسرائیلی سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے ایک انتباہ میں کہا کہ فشنگ حملے سائبر سکیورٹی کمپنی F5 کی جانب سے ایک اہم سکیورٹی اپ ڈیٹ کی طرح دیکھنے کے لیے ڈیزائن کردہ ای میل بھیج کر کیے جاتے ہیں۔ای میل میں ایک لنک ہے، جو سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی طرح نظر آنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اسے ڈاؤن لوڈ کرنے پر آپ کے کمپیوٹر پر میلویئر انسٹال ہو جائے گا۔
اس نے بتایا کہ میلویئر پھر ڈیٹا چوری کرے گا اور اسے کمپیوٹر سے حذف کر دے گا۔ایران نے اسرائیل پر قدس فورس کے ایک اعلیٰ فوجی اہلکار سید راضی موسوی کو ایرانی سفارت خانے سے واپسی کے بعد شام کے دارالحکومت دمشق میں ان کے گھر پر میزائل سے حملے میں انہیں قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایران نے دھمکی دی ہے کہ وہ اس حملے کا جواب دے گا اور اس قتل کا بدلہ جائے گا۔



