بین الاقوامی خبریں

سعودی شہری نے قصاص گاہ میں بیٹے کے قاتل کا خون بہا معاف کردیا

بیٹے کے قاتل کو سزائے موت سے چند لمحے پہلے معاف کر دیا

ریاض، 27دسمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) سعودی عرب میں سعودی شہری نے سزائے موت پر عملدرآمد سے چند لمحے پہلے اپنے بیٹے احمد القریقری الحربی کے قاتل مترک القحطانی کو معاف کر دیا۔پانچ برس قبل جدہ کے علاقے حمدانیہ میں معمولی بات پر ہونے والا جھگڑا قتل پر ختم ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق جدہ کے علاقے حمدانیہ میں علاقے میں کار پارکنگ کے اختلاف پر چھ افراد میں جھگڑا ہوا تھا جس کے نتیجے میں شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا تھا۔واقعہ پانچ برس پرانا تھا۔

عدالت میں کیس چلا۔قاتل کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ فیصلے کے خلاف اپیل مسترد ہو گئی۔اپیل مسترد ہونے کے بعد قاتل کے اہل خانہ نے مقتول کے ورثاء سے رابطہ کیا۔اصلاحی کمیٹی نے بھی معاملہ حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا، مگر مقتول کے والد کسی صورت میں قاتل کو معاف کرنے کے لیے تیار نہ تھے۔قاتل کے ورثا ہر طرح سے ناامید ہو چکے تھے جبکہ سزائے موت پر عمل درآمد کے دن بھی قریب آر ہے تھے۔قصاص کے دن میدان میں لوگ جمع تھے۔ عدالتی اہلکار نے جرم کی نوعیت اور عدالتی فیصلہ سنایا۔آخری لمحات میں مقتول کے والد نے میدان میں آ کر جلاد کو تلوار واپس رکھنے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنے بیٹے کے قاتل کو صرف اللہ کی رضا کے لیے مترک القحطانی کو معاف کرتا ہوں۔،معافی کے اعلان پر قاتل کی ماں کے خوشی سے رو پڑیں اور کہا کہ میں نے ہمت نہیں ہاری تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button