جرائم و حادثات

تماپور تانڈہ میں خاتون پر ایسڈ سے حملہ

تلنگانہ (تماپور تانڈا): 23؍ڈسمبر(اردودنیا نیوز)جگتیال ضلع کے ابراہیم پٹنم منڈل کے تماپور تانڈہ میں خاتون پر ایسڈ سے حملہ کا واقعہ پیش آیا۔بتایا جاتا ہے کہ سواتی نامی خاتون کچھ کام سے میٹ پلی سے اپنے گاوں واپس ہورہی تھی تماپور بس اسٹاپ کے پاس ایک نوجوان جو ہیلمٹ پہنا ہوا تھا گاڑی پر آکر خاتون پر ایسڈ چھڑک دیا۔جس میں سواتی کا چہرہ اور ہاتھ کا حصہ جھلس گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ سواتی کے شوہر روی کی 6 ماہ موت ہوگئی تھی متاثرہ خاتون کو میٹ پلی کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا۔ضلع ایس پی سندھو شرما نے ہاسپٹل پہنچ کر متاثرہ خاتون کی عیادت کی۔بہتر علاج کے لئے متاثرہ خاتون کو نظام آباد کے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔اس واقعہ کی رکن کونسل کویتا نے مذہب کرتے ہوئے خاطی کو سخت سزا دینے کی ایس پی سے خواہش کی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button