قومی خبریں

مرکزی حکومت نے مسلم لیگ جموں و کشمیر پر لگائی پابندی

نئی دہلی ، 27دسمبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)حکومت ہند نے مسلم لیگ جموں کشمیر (مسرت عالم دھڑے) کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت ایک قانونی تنظیم قرار دیا ہے۔ یہ جانکاری وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایکس کے ذریعے شیئر کی ہے۔ وزیر داخلہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ یہ تنظیم اور اس کے ارکان جموں و کشمیر میں ملک دشمن اور علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہیں، دہشت گرد سرگرمیوں کی حمایت کرتے ہیں اور لوگوں کو جموں و کشمیر میں مبینہ طور پر اسلامی حکومت کے قیام کے لیے اکساتے ہیں۔اس معلومات کو شیئر کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی وجہ بتائی اور لکھا کہ یہ تنظیم غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھی اور لوگوں کو جموں و کشمیر میں اسلامی حکومت قائم کرنے پر اکساتی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button