
کورونا کا جے این1 ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا
کووڈ کے جے این1 قسم کا پہلا کیس 8 دسمبر کو کیرالہ میں پایا گیا تھا۔
نئی دہلی ، 28دسمبر :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ملک میں 24 گھنٹوں کے اندر کووڈ کے 529 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اس میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ جے این 1 کا پہلا معاملہ دہلی میں بھی سامنے آیا ہے۔دراصل، جے این 1 ویرینٹ دہلی سے ہندوستان کی 9 ریاستوں میں پھیلا ہوا ہے۔ تین مہینوں میں پہلی بار مہاراشٹر میں کووڈ-19 سے موت کی خبر سامنے آئی ہے اور 4,093 مریض زیر علاج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جے این 1 ویرینٹ گجرات، کرناٹک، گوا، مہاراشٹر، کیرالہ، راجستھان، تمل ناڈو، تلنگانہ اور دہلی جیسی ریاستوں میں پایا گیا ہے۔ جے این1 کی علامات ہلکی ہیں۔ اس لیے مریض کو اسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت کم ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ میوٹیشن جے این1 ویریئنٹ میں ہوتا ہے۔وزارت صحت کے مطابق، ہندوستان میں 24 گھنٹوں میں کوویڈ 19 کے 529 کیسز اور 5 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
کووڈ کے جے این1 قسم کا پہلا کیس 8 دسمبر کو کیرالہ میں پایا گیا تھا۔ اس کے بعد یہ 9 ریاستوں میں پھیل گیا۔ اس کے ساتھ ہی نئی دہلی میں جے این 1 ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔ وزارت صحت نے مزید کہا کہ بدھ کی صبح 8 بجے تک 24 گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں 529 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ گجرات میں سب سے زیادہ جے این1 کیسز کی تعداد 36 ہے، اس کے بعد کرناٹک میں 34، گوا میں 14، مہاراشٹر میں 9، کیرالہ میں 6، راجستھان میں 4، تمل ناڈو میں 4، تلنگانہ میں 2 اور دہلی میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ وزارت صحت کے حکام نے کہا کہ کیسز بڑھ رہے ہیں لیکن مریضوں کے اسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت کم ہو رہی ہے ،کیونکہ زیادہ تر معاملات میں ہلکی علامات ہیں۔



