قومی خبریں

دہلی پولیس لکھنؤ کے سائیکل والے موچی کی تلاش میں سرگرداں

ملزمان میں ایک ساگر بھی ہے جس نے پارلیمنٹ کے اندر دھواں چھوڑ کر ممبران کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی

نئی دہلی، 29دسمبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) پارلیمنٹ میں داخل ہوکر ہنگامہ مچانے والے ملزمین سے تفتیش جاری ہے۔ ملزمان میں ایک ساگر بھی ہے جس نے پارلیمنٹ کے اندر دھواں چھوڑ کر ممبران کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ دہلی پولیس کے ذریعہ پوچھ گچھ کے دوران ساگر نے بتایا کہ پارلیمنٹ میں داخل ہوتے وقت اس کے جوتے کی جانچ نہیں کی گئی تھی جس کی وجہ سے وہ دھوئیں کو اندر لے جانے میں کامیاب رہا۔اس نے پہلے اپنے جوتے خود بدلنے کی کوشش کی لیکن ناکام ہونے پر اس نے ایک دکان سے جوتوں کے دو جوڑے خریدے جن کی قیمت 595 روپے تھی۔ اس نے یہ جوتے ایک موچی سے تبدیل کرائے تھے۔ موچی نے جوتے کے اندرونی تلوے کو کاٹ کر اندر سہارا دینے کے لیے اضافی ربڑ ڈالا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سیدھی ٹانگ کے جوتے سے بھی چھیڑ چھاڑ کی گئی۔ یہ موچی لکھنؤکے عالم باغ کا ہے اور اسے لکھنؤ میں تلاش کیا جارہا ہے۔یوپی پولس اس ضمن میں مدد بھی کر رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی ٹیم اب تک اس موچی کو ڈھونڈنے میں ناکام رہی ہے۔ اس نے ساگر کے بیان کی بنیاد پر کئی موچیوں سے پوچھ تاچھ کی۔ اس کے علاوہ دہلی پولیس نے رام نگر میں ساگر کے گھر سے جوتے اور دیگر سازوسامان برآمد کیا ہے۔ وہاں سے کچھ ڈائریاں اور کتابیں بھی ملیں، جن میں حریت پسند بھگت سنگھ کے بارے میں معلومات درج تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button