قومی خبریں

محض دو ہفتوں میں کانگریس کی جھولی میں 10 کروڑ روپے کا عطیہ

دوسرے ہفتے کے اختتام پر ایک سنگ میل قائم کرلی ہے

نئی دہلی، 2 جنوری:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) کانگریس نے دو ہفتہ قبل ’ڈونیٹ فار دیش‘ مہم شروع کی تھی اور کراؤڈ فنڈنگ کا استعمال کرتے ہوئے عوام سے عطیہ دینے کی گزارش کی تھی تاکہ پارٹی کو مضبوطی حاصل ہو۔ اس مہم میں کانگریس کو خاطر خواہ کامیابی مل رہی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اجئے ماکن نے آج جانکاری دی ہے کہ محض دو ہفتوں میں ہی 10 کروڑ روپے کا عطیہ حاصل ہو چکا ہے۔اجئے ماکن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک طویل پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ نیا سال، نیا سنگ میل۔ ہم نے صرف 2 ہفتوں میں 10 کروڑ روپے سے زیادہ حاصل کر لیا۔ آگے لکھتے ہیں کہ جیسے ہی 2024 میں ہم نے قدم رکھا ہے، انڈین نیشنل کانگریس دو اہم کامیابیوں کی خبر دیتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہی ہے۔

ہماری آن لائن عطیہ مہم (https: donateinc.in) دوسرے ہفتے کے اختتام پر ایک سنگ میل قائم کرلی ہے۔ ہم نے مجموعی طور پر 100 ملین روپے (10 کروڑ روپے) جمع کر لیے ہیں۔’ڈونیٹ فار دیش‘ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اجئے ماکن نے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے آپ کا تہہ دل سے شکریہ: ان لاکھوں حامیوں کا شکریہ جنہوں نے اس سفر میں ہمارا ساتھ دیا ہے۔ آپ کی سخاوت بہت اہم ہے۔ صرف دو ہفتوں میں 2,48,929 (2.49 لاکھ) درست لین دین کی درخواستوں کے ساتھ آپ کا تعاون اس کامیابی کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button