ہندوستان کیلئے1,75,025 عازمین حج کا کوٹہ مختص
حکومت ہند اور سعودی عرب کے درمیان ہوا معاہدہ، اسمرتی ایرانی تھیں موجود
ریاض؍نئی دہلی،8جنوری:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) حج 2024 کے لیے ہندوستان سے کل 1,75,025 عازمین کے کوٹہ کو حتمی شکل دی گئی ہے جس میں حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے حجاج کرام کے لیے 1,40,020 نشستیں مختص کی گئی ہیں جس سے پہلی مرتبہ حج کا ارادہ رکھنے والے عام عازمین کو بہت فائدہ پہنچے گا جہاں 2024 میں 35,005 عازمین حج کو حج گروپ آپریٹرز کے ذریعے جانے کی اجازت دی جائے گی۔خواتین و اطفال کی ترقی اور اقلیتی امور کی مرکزی وزیر اسمرتی زوبین ایرانی اور امور داخلہ اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت وی مرلی دھرن نے مملکت سعودی کے شہر جدہ میں، مملکت سعودی عرب (کے ایس اے) کے حج و عمرہ کے وزیر ڈاکٹر توفیق بن فوضان الرابعہ کے ساتھ باہمی حج معاہدے 2024 پر دستخط کیے۔
پہلی مرتبہ حج کا ارادہ رکھنے والے عام عازمین کو بہت فائدہ پہنچے گاپہلی مرتبہ حج کا ارادہ رکھنے والے عام عازمین کو بہت فائدہ پہنچے گا۔مملکت سعودی عرب کے حج اور عمرہ کے وزیر کے ساتھ ملاقات کے دوران، عازمین حج کو آخری میل تک کی معلومات فراہم کرکے ہندوستانی عازمین حج کے لیے آسانی اور سہولت فراہم کرنے اور ان کو فروغ دینے میں حکومت ہند کے ڈیجیٹل اقدامات کی مملکت سعودی عرب کی جانب سے بہت تعریف کی گئی ہے اور مملکت سعودی عرب نے اس سلسلے میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔
اس موقع پر خواتین کے بغیر محرم (ایل ڈبلیو ایم) زمرے کے تحت شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت ہند کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور اس کی خوب ستائش کی گئی۔باہمی حج معاہدے پر دستخط اور مملکت سعودی عرب کے حج و عمرہ کے وزیر کے ساتھ ملاقات کے بعد، اسمرتی زوبن ایرانی نے جناب مرلی دھرن کے ساتھ عازمین حج کے انتظامات کی نگرانی کے لیے جدہ کے کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حج ٹرمینل کا دورہ کیا اور ہندوستانی عازمین حج کی سہولت کے لیے بہتر لاجسٹکس اور نگرانی کے طریقہ کار تلاش کیے۔ وہیں اسمرتی ایرانی کی احاطہ مسجد نبوی میں حاضری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ ہندوستانی وزیر اسمرتی ایرانی مسجد نبوی کے احاطہ سے مسجد نبوی کی زیارت کر رہی ہے۔



