ای ڈی نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کو چوتھی بار بھیجا سمن
۔اس سے پہلے 2 نومبر اور 21 دسمبر کو بھی ای ڈی نے اروند کیجریوال کو سمن جاری کیا تھا۔
نئی دہلی، 13جنوری:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے شراب گھوٹالے میں پوچھ گچھ کے لیے 18 جنوری کو طلب کیا ہے۔ ای ڈی نے انہیں چوتھی بار سمن بھیجا ہے۔ اس سے پہلے بھی ای ڈی نے انہیں تین بار سمن بھیجا تھا لیکن اروند کجریوال نے پوچھ گچھ میں حصہ نہیں لیا۔اروند کجریوال نے ای ڈی کے نوٹس کو غیر قانونی قرار دیا۔ 3 جنوری کو بھی ای ڈی نے اروند کجریوال کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا، لیکن وہ پوچھ گچھ میں شریک نہیں ہوئے۔ اروند کجریوال نے ای ڈی کے نوٹس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں سیاسی دشمنی کی وجہ سے بار بار پریشان کیا جا رہا ہے۔اس سے پہلے 2 نومبر اور 21 دسمبر کو بھی ای ڈی نے اروند کیجریوال کو سمن جاری کیا تھا۔
اُنہیں پوچھ گچھ میں شامل ہونے کو کہا گیا۔ 2 نومبر کو سمن کے دوران اروند کجریوال انتخابی دورے پر گئے ہوئے تھے۔ جبکہ 21 دسمبر کو سمن کے دوران وہ پنجاب گئے تھے۔کیجریوال گوا کے دورے پر جائیں گے۔اروند کجریوال گوا کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اروند کجریوال 18، 19 اور 20 جنوری کو گوا میں ہوں گے۔ ایسے میں ممکن ہے کہ وہ چوتھی بار بھی ای ڈی کی انکوائری میں شامل نہ ہوں۔ گوا میں اروند کجریوال پارٹی لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔اروند کجریوال بھی گزشتہ ماہ دسمبر میں گوا پہنچے تھے اور وہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کیا تھا۔ انہوں نے کئی انتخابی اعلانات بھی کیے تھے۔
گوا کی تمام خواتین کے لیے خصوصی اعلان کرتے ہوئے انھوں نے کہا تھا کہ خواتین کے لیے گریہ آدھار اسکیم کے تحت الاؤنس 1500 روپے سے بڑھا کر 2500 روپے ماہانہ کیا جائے گا۔ ساتھ ہی اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ 18 سال سے زیادہ عمر کی ہر خاتون کو ماہانہ 1000 روپے دیئے جائیں گے۔سی بی آئی نے شراب گھوٹالہ کے سلسلے میں اپریل 2023 میں اروند کیجریوال کو بھی طلب کیا تھا۔ تاہم، 17 اگست 2023 کو سی بی آئی کی طرف سے درج کی گئی پہلی ایف آئی آر میں اروند کجریوال کا نام بطور ملزم نہیں ہے۔ فروری 2023 میں، اروند کجریوال کے نائب منیش سیسودیا کو سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔



