سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

فوائد تل اور صحت مند سردیاں- ڈاکٹر امۃ البریرہ فہمیدہ سفیان دہلی

تل غذائی اجزاء اور روغن سے بھرپور بیج ہیں

سردیاں آپ کے کھانے میں تل شامل کرنے کے لئے بہترین موسم ہوتا ہے کیونکہ تل کی گرم تاثیر جسم کو اندر سے گرم رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ موسم سرما میں متعدد انفیکشنز اور موسمی وائرل سے بچاؤ کے لیے گرم تاثیر والی مفید غذاؤں کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے جبکہ غذائیت سے بھر پور تل متعدد غذاؤں سے متبادل سمجھتے جاتے ہیں کیونکہ ان میں پائے جانے والا قدرتی تیل انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہوتا ہے۔

دوسری جانب گھر میں موجود نانی دادی بڑے بوڑھوں کی جانب سے بھی موسم سرما کے آغاز سے ہی گرم تاثیر رکھنے والی غذاؤں پر زور دیا جاتا ہے جن میں السی، منقہ، چھوارے، تل، خشک میوہ جات شامل ہیں جبکہ اکثر اوقات گھروں میں اس کو میٹھی غذاؤں اور مخصوص پکوانوں میں استعمال بھی کیا جاتا ہے۔

تل کی غذائیت

ماہرین تغذیہ کے مطابق تل غذائی اجزاء اور روغن سے بھرپور بیج ہیں۔ چھوٹے چھوٹے سفید اور کالے رنگ کے تل میں گوشت کے برابر غذائیت موجود ہوتی ہے اور انہیں دوا کا درجہ بھی حاصل ہے یہ نہ صرف گرمی اور توانائی پیدا کرتے ہیں بلکہ صحت کے مختلف دیگر فوائد بھی رکھتے ہیں یہ بیج آپ کے بالوں اور جلد کی صحت کے لئے بھی بہت اچھے ہوتے ہیں۔

خوبصورت بال کیلئے

تل اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں جو آپ کی جلد اور بالوں کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے یہ آپ کے بالوں کے گودے کو مضبوط بنانے میں بھی مدد کرتے ہیں جو خراب بالوں کی مرمت اور بالوں کی نشوونما کو فروغ دینے میں مدد کرتے ہیں۔

سوزش کیلئے

یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں اور اس سے بڑھاپے کی ابتدائی علامات کو روکنے میں مدد ملتی ہے اس میں موجود تیل آپ کی جلد کو زیادہ نرم اور ملائم بناتا ہے اگر آپ کو سوزش کی وجہ سے جلد پر تکلیف دہ دانے اور سرخی آجاتی ہے تو ان کے علاج میں تل مدد کرسکتے ہیں۔

دانتوں کی صحت کیلئے 

دانتوں کے پلاک کو ہٹانے کے لئے تل کے تیل کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے اور اس کی صحت کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔موسم سرما اکثر ہڈیوں اور جوڑوں سے متعلق پریشانیوں کو ساتھ لاتا ہے۔ تل کیلشیم کے مسائل سے لڑنے اور سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ہاضمے کیلئے

موسم سرما آنتوں سے متعلق کئی مسائل کو ساتھ لاتا ہے اس موسم میں بدہضمی اور تیزابیت زیادہ ہوتی ہے اس میں موجود تیل اور ریشہ قبض کے علاج میں مدد کرتا ہے۔ تل غیر سیرشدہ فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں جو آپ کی آنتوں کو چکنا کرنے میں مدد کرتے ہیں جو آنتوں کی نقل و حرکت کو آسان بناتا ہے۔

توانائی کیلئے

تل صحت مند چربی کا ایک ذخیرہ ہے جو آپ کو توانائی اور گرمی مہیا کرتا ہے اس میں صحت مند چربی جیسے اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور پولی ان سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ زیادہ ہوتے ہیں جو توانائی فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں اس میں میگنیشیم، فائبر، فاسفورس، کیلشیم اور آئرن بھی توانائی کے ذرائع کے طور پر کام کرتے ہیں۔

بلڈ پریشر کیلئے

سردیوں کے موسم میں بلڈ پریشر عام طور پر زیادہ ہوتا ہے کم درجہ حرارت کے نتیجے میں ہائی بلڈ پریشر ہوتا ہے تل آپ کے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے ہائی بلڈ پریشر کے مسائل کے شکار افراد کو اس کا استعمال کرنا چاہئے کیونکہ یہ پولی ان سیچوریٹڈ چربی میگنیشیم سے بھرپور ہوتے ہیں جو بلڈ پریشر کی سطح کو مستحکم کرنے اور ہائپر ٹینشن کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔

ہڈیوں کیلئے

تل کے بیجوں میں غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو کیلشیم سمیت ہڈیوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں سردیوں میں جوڑوں کمر اور ہڈیوں کا درد بھی عام ہوجاتا ہے، تل کا استعمال ہڈیوں کی بہتر صحت اور سوزش میں کمی اور اس طرح کے مسائل سے لڑنے میں مدد کرتا ہے کمزور ہڈیوں والے شخص میں آسٹیوپوروسس ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے اس قسم کی صورتحال میں فوری ہڈیوں کا ٹیسٹ کروائیں۔آسٹیوپوروسس ایک ایسی حالت ہے جو نازک ہڈیوں کا سبب بنتی ہے جو ہڈیوں کو ٹوٹنے کے خطرے کو مزید بڑھادیتی ہے۔ 35 سال کی عمر کے بعد ہڈیوں کی کمیت کم ہونا شروع ہو جاتی ہے اور یہ نقصان سن رسیدگی کے دوران یا اس کے بعد خواتین میں زیادہ ہوتا ہے اس لیے مضبوط ہڈیوں کے لیے کالے تل کا استعمال ضروری ہے۔ تل زنک اور کیلشیم سے بھرپور ہوتے ہیں۔

بخاروں کیلئے

سردیوں کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی بخاروں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے جیسا کہ ہم نے ذکر کیا یہ زنک، کوپر، آئرن اور دیگر وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے یہ آپ کو انفیکشن اور وائرس کو دور رکھنے کے لئے ایک مضبوط قوت مدافعت پیدا کرنے میں مدد کر سکتا ہے جس سے زکام کھانسی اور بخار کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔

طریقۂ استعمال

تل آپ کے جسم میں گرمی اور توانائی پیدا کرنے کے لئے بہت اچھا ہے اور اس لئے سردیوں میں تل کا استعمال انتہائی فائدہ مند ہے۔ سردیوں کے دوران اس کا استعمال مختلف گھرانوں میں مقبول ہوتا ہے آپ تل کے بیج، تل کے لڈو اور گجک جیسی لذیذ چیزوں کے بغیر سردیوں کا تصور نہیں کرسکتے گڑ کے ساتھ بھنا ہوا تل بہت مزے دار لگتا ہے۔آپ اپنے سلاد یا سبزیوں پر اس کے بیجوں کو استعمال کرسکتے ہیں انہیں آپ اس کے بیجوں کے ساتھ تیار بازار میں دستیاب ناشتے سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں اور گھر پر بھی اس سے مزیدار چیزیں بناکر کھاسکتے ہیں۔٭

کلونحی میں قوتِ باہ

ایک انتہائی سادہ غذا کلونجی اگر روزانہ ناشتے میں استعمال کی جائے تو مردانہ قوت میں حیرت انگیز اضافہ ہوسکتا ہے ایک کپ کلونجی کے بیج، دو چمچ میتھی کے بیج اور ایک چمچ نیاز بولیکر ان تمام اجزاء کو پیس لیں۔

ہر صبح ناشتے میں ایک کھانے کا چمچ یہ سفوف شہد میں حل کرلیں اور کھالیں اس کے بعد ایک گلاس دودھ ضرور پئیں صرف چھ ہفتے میں حیرت انگیزنتیجہ دیکھیں گے۔ کلونجی کا استعمال نہ صرف مردانہ قوت کو بڑھاتا ہے بلکہ یہ کئی طرح کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے اگر اس کا باقاعدہ استعمال کیا جائے تو یہ جسم میں برے کولیسٹرول ختم کرکے بلڈپریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔

لونگ کینسر کو روکتی ہے

لونگ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھر پور ہوتی ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹس خلیاتی سطح پر ٹوٹ پھوٹ اور ڈی این اے کے بگاڑ کو روکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اینٹی آکسیڈنٹس کی جتنی مقدار نصف چمچے لونگ کے پاؤڈر میں ہوتی ہے اس کی مقدار نصف کپ بلیوبیری سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ اس عمل کو کینسر کے شکار چوہوں پر بھی آزمایا گیا ہے جس سے معلوم ہوا کہ اس سے سرطانی رسولیوں کو کم کرنے میں حیرت انگیز کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔ کینسر تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے اور لونگ اس عمل کو روکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button